کولمبو،کرک اگین رپورٹ
بر اعظم ایشیا کا تاج کس کا،ایشیا کپ فائنل جنگ آج،پاکستان آج ورلڈنمبر ون بن سکتا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بر اعظم ایشیا کی کرکٹ حکمرانی کا تاج تیار۔پاکستان باہر۔سری لنکا اور بھارت میں جنگ۔فیصلہ آج کولمبو میں ہوگا۔16 ویں ایشیا کپ 2023 کے ایڈیشن کا فیصلہ کن مرحلہ آن پہنچا۔آج اتوار 17 ستمبر کو پریمادا اسٹیڈیم کولمبو میں لائیو کرکٹ میچ ہوگا،لائیو کرکٹ ایکشن پوری دنیا کے لئے لائی سٹریمنگ کے ساتھ ہوگا۔ہر ایک لائیو کرکٹ فئنل،لائیو کرکٹ میچاور لائیو سکور کارڈ پر ہوگا۔تاج کس کے سر ہوگا۔فیصلہ تو رات گئے ہوگا لیکن سوچا جاسکتا ہے کہ کون چیئمپئن ہوگا۔
پاکستان ورلڈ نمبر 2 ہوگیا،پہلی پوزیشن کا تازہ امکان،بھارت نیچے
ایک روزہ کرکٹ میں 8 ویں رینکنگ ٹیم سری لنکا کا مقابلہ ٹاپ تھری رینک ٹیم سے ہے۔بہت فرق ہے لیکن یہ سری لنکا ہی ہے جس نے گزشتہ 15 میچز میں سے 14 ون ڈے جیتے ہیں،ان میں 13 مسلسل فتوحات کا ریکارڈ ہے۔کیا ہوا کہ وہ ورلڈکپ کوالیفائر کھیل کر آئی سی سی مینز ورلڈکپ کا ٹکٹ لے سکےہیں لیکن اس کے باوجود اپنے ملک میں وہ خطرہ ہیں۔کیا ہوا کہ اسی ایشیا کپ سپر 4 میں وہ بھارت سے ہارے لیکن اس کے ساتھ انہوں نے اسی بھارت کو 213 اسکور پر ڈھیر کیا تھا۔پھر پاکستان کے خلاف دبائو سے بھرپور سپر 4 سیمی فائنل ٹائپ میچ جیت لیا تھا۔اسے ایک تازہ انجری کا سامنا ہے لیکن کوئی بات نہیں حریف بھارت بھی اکسر پٹیل سے محروم ہوا ہے۔
سری لنکا گزشتہ سال کا چیمپئن اور سب دفاعی چیمپئن ہے۔بھارت نے آخری بار 2018 ایشیا کپ جیتا تھا،اس نے اس کے بعد سے کوئی ایونٹ نہیں جیتا ہے،5 برس بعد اسے کسی بھی بڑے ایونٹ کی ٹرافی اٹھانے کا بے صبری سے انتظار ہے۔
اب تک بھارت 7 اور سری لنکا 6 بار ایشیا کپ جیت چکے ہین،اگر سری لنکا جیتا تو بھارت کے برابر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آ ج صبح،پھر شام 6،رات 8 اور رات دس بجے ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے۔گویا فائنل کسی نہ کسی شکل میں مکمل ہوگا۔پچ اسپنرز اور سیمرز دونوں کیلئے مدد گار،بیٹرز کے لئے مشکل ہوگی۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کرکے فائدہ اٹھاسکتی ہے۔بھارت ایشیا کپ جیتنے کے لئے فیورٹ ہے اور بہت حد تک وہ جیتتا دکھائی دیتا ہے۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 2 کھلاڑیوں کی ہڈی ٹوٹ گئی،ہسپتال منتقل،ورلڈکپ خواب
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بھارت آج جیتے یا ہارے،اسے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔اس وقت آسٹریلیا اور پاکستان 115 ریٹنگ کے ساتھ پہلے،دوسرے نمبر پر ہیں۔بھارت 114 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔بھارت جیتے بھی تو اسی ریٹنگ کے ساتھ تیسری پوزیشن ہوگی،ہارا تو 112 ریٹنگ کے ساتھ یہی نمبر ہوگا۔ایک دلچسپ بات اور بھی ہے۔اسی فائنل کے اوقات میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا 5 واں فیصلہ کن ون ڈے میچ ہے۔اگر آسٹریلیا ہارگیا تو تو پاکستان اور بھارت دونوں کو فائدہ ہوگا۔آسٹریلیا کی جیت ،ادھر سے بھارت کی فتح کی صورت میں پاکستان ورلڈنمبر ون،بھارت ورلڈنمبر 2 اور آسٹریلیا ورلڈ نمبر 3 پر چلے جائیں گے۔اگر آسٹریلیا جیت گیا تو بھارت ہارے یا جیتے وہ تیسرے اور پاکستان دوسرے،آسٹریلیا پہلی پوزیشن پر ہی ہوگا۔
پاکستان کیلئے بڑا جھٹکا کنفرم،نسیم شاہ ورلڈکپ سمیت دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر،متبادل نام آگئے