| | | | | | | | |

پاکستان ورلڈ نمبر 2 ہوگیا،پہلی پوزیشن کا تازہ امکان،بھارت نیچے

 

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان ورلڈ نمبر 2 ہوگیا،پہلی پوزیشن کا تازہ امکان،بھارت نیچے

بھارت اور آسٹریلیا کی ایک ہی روز شکست کے بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دلچسپ اتھل پتھل ہوئی  ہے۔پاکستان دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔آسٹریلیا بدستور پہلے اور بھارت تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

جمعہ کو ایشیا کپ میچ میں بھارت سری لنکا سے ہارا اور سنچورین میں 5 میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا جنوبی افریقا سے بد تر شکست سے دوچار ہوگیا ہے۔

اب اگلی پکچر یہ ہے کہ

آسٹریلیا 17 ستمبر کو جنوبی افریقا سے آخری میچ کھیلے گا،جیتا تو پہلی پوزیشن برقرار رہے گی۔ہارا تو پاکستان ایک بار پھر ورلڈ نمبر ون بن جائے گا۔بھارت چاہے سری لنکا کو اس روز ایشیا کپ فائنل میں ہرارے تو بھی وہ پاکستان سے آگے نہیں جائے گا۔

اگر بھارت جیتا اور آسٹریلیا ہارا تو پاکستان نمبر ون بھارت نمبر 2 اور آسٹریلیا نمبر 3 پر جائے گا۔

پاکستان کی دوسری پوزیشن دونوں صورتوں میں محفوظ رہے گی لیکن آسٹریلیا کی شکست پاکستان کو نمبر ون بنادے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *