برسبین۔کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ نے آسٹریلیا کی خوش فہمیاں دور کردیں،اچھے اچھے تجزیہ نگاروں کے اندازے غلط کردیئے۔ان میں وہ بھی پیش پیش تھے،جنہوں نے برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز کے آغاز کے وقت چارٹ جاری کردیئے تھے کہ اانگلینڈ آج دوسری باری میں 106 یا 121 پر باہر ہوجائے گا۔آسٹریلیا اننگ سے جیت جائے گا۔ڈیوڈ میلان اور جوئے روٹ نے ایسا روٹ سیٹ کیا کہ سب کے اندازے غلط ہوگئے۔انگلینڈ میچ میں واپس آگیا ہے۔اننگ کی شکست کے خطرے سے باہر نکل رہا ہے ۔چوتھی اننگ میں آسٹریلیا کے لئے فائٹنگ ہدف سیٹ کرنے کی پوزیشن میں آگیا ہے۔
ایشز،انگلش کپتان کا صفر کے ساتھ آسٹریلیا میں استقبال،پوری ٹیم 147 پر ڈھیر
جمعہ کو برسبین میں جاری ایشز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری باری میں صرف 2 وکٹ کھوکر220 اسکور بنالئے تھے۔اسے پہلی اننگ کا خسارہ دور کرنے کے لئے مزید 58 رنزبنانے ہیں۔اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔278 رنزکے پہلی اننگ کے خسارے کی کنڈیشن میں یہ انگلینڈ کی زبردست مزاحمت ہے۔اس کا سہرا کپتان جوئے روٹ اور ساتھی بیٹر ڈیوڈ میلان کو جاتا ہے۔جنہوں نے ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔61 پر دونوں اوپنرز کے جانے کے بعد کمان سنبھالی۔تیسری وکٹ پراب تک 159 رنزکی شراکت قائم کرچکے ہیں۔جوئے روٹ 177 بالز پر 80 اور ڈیوڈ میلان 158 بالز پر 86 کرکے ناٹ آئوٹ لوٹے ہیں۔اس سے قبل رائے برنز 13 اور حسیب حمید27 کر کے پویلین لوٹے تھے۔انگلش کپتان روٹ اور میلان نے 49 اوورز کی بیٹنگ کی۔آسٹریلین کو تھکا مارا ہے۔مچل سٹارک 60 اور کپتان پیٹ کمنز 43 رنزکے عوض ایک ایک وکٹ لے سکے۔
جمعہ کی صبح آسٹریلیا نے اپنی نامکمل اننگ343 رنز 7 وکٹ سے شروع کی تو انہوں نے بھی سرپرائز دیا۔اپنی اننگ کا مجموعہ 400 سے اوپر سیٹ کردیا۔152 اسکور کرنے والے ٹریوس ہیڈ انگلینڈ کے 10ویں اور آخری شکار تھے۔ان کے علاوہ مچل سٹارک نے 35 کی اننگ کھیلی۔آسٹریلیا کی ٹیم 425 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔اولی رابنسن نے 58 اور مارک ووڈ نے 85 اسکور دے کر 3،3 آئوٹ کئے۔کرس واکس کو 76 اسکور کے عوض 2 وکٹ ملیں۔انگلینڈ کو پہلی اننگ میں 147 پر گرنے کے بعد اب 278 اسکور کا بڑا خسارہ تھا۔
ایسے میں جوئے روٹ اور ڈیوڈ میلان کی زبردست مزاحمت نے حالات بدل دیئے ہیں،اب یہ خسارہ کم ہوکر صرف 58 رنزکا رہ گیا ہے۔8 وکٹیں پاکٹ میں موجود ہیں۔