حیدر آباد دکن،کرک اگین رپورٹ
بھارت میں شوپیس بنی پاکستان کرکٹ ٹیم 345 اسکور کرکے کیوں ہاری،وجہ آگئی۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے دوسرے وارم اپ میچ کا نتیجہ بھی کچھ افراد کیلئے نہایت ہی دھچکہ آمیز،پاکستان کی فیورٹ اور بھارت مین شوپیس بننے والی سائیڈ کو ناقابل یقین شکست ہوگئی۔بابرا عظم الیون 345 اسکور بناکر ہارگئے۔کیویز نے کین ولیمسن کے ادھورے ساتھ کے باوجود جیت اپنے نام کی ہے۔
ڈراپ کیچ،ناقص فیلڈنگ،غلط تھرو،پاکستانی ٹیم کا پینک بٹن آن،بابر اعظم نے پاگل کا اشارہ کردیا
حیدر آباد دکن میں حسن علی اور محمد حارث کا پیس اٹیک اور رنگ برنگے نام نہاد سپن آل رائونڈرز کا ساتھ رکھنے والے بابر اعظم کیلئے یہ شکست غیر متوقع تھی لیکن یہ ہوگئی ہے اور یہ بات واضح کرگئی ہے کہ ایک نامکمل بائولنگ اٹیک پاکستان کیلئے شدید پریشانی کا سبب بننے والا ہے۔
بلیک کیپس نے 346 رنزکے تعاقب میں اہم کھلاڑی ڈیوون کونے کی وکٹ صفر پر گنوادی لیکن اس کے بعد طویل عرصہ بعد انجری سے نجات پانے والے کین ولیمسن ایسے کھیلے جیسے مسئلہ ہی نہیں تھا۔پھر اعتماد دیکھیں کہ وہ54 رنزبناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔،یہی نہیں ان کا ساتھ دینے والے دوسرے اوپنر راچن روندرا بدقسمرتی سے صرف 3 رنزکی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے اور 97 پر چلے گئے۔اس نقصان کے بعد بھی اگلا کام دیکھیں کہ ڈیرل مچل 59 رنزبناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔کپتان ٹام لیتھم 18 اور گلین فلپس صرف 3 کرسکے،پھر بھی کوئی فرق نہ پڑا۔مارک کمپٹنن اور جمی نیشم نے کوشش تیز کری۔نتیجہ میں نیوزی لینڈ نے بڑا ہدف 44 ویں اوور میں 5 وکٹوں پر پورا کرکے میچ 5 وکٹ سے جیت لیا۔کمپٹن 65 پر ناقابل شکست آئے۔ اور نیشم 33 رنزبناکر ٓآئوٹ ہوکر لوٹے۔پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے 68 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
پاکستانی اننگ کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
پاکستان کی شاندار بیٹنگ کیویز کیلئے بڑا ہدف ،بنگلہ دیش نے سری لنکا کو قابوکیا
پاکستان کی شکست کی بنیادی وجہ حسن علی کو بھارتی پچزپر اہم بناکرکھلانا اور ریگولر اسپنر کا نہ ہونا ہے۔یہ بات تاحال کوئی سمجھنا نہیں چاہتا۔