حیدرآباد،کرک اگین رپورٹ
آخری نمبر کی ٹیم،میچ کے 75 اوورز دبائو میں،پھر بھی ٹرافیاں،کل ناکامی اورفیلیئر ایوارڈز بھی ہونگے۔پاکستان کرکٹ ٹیم منیجمنٹ سابقہ پوزیشن پر چلی گئی ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے بعد ایوارڈ تقریب سجائی گئی ہے اور اس میں کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیئے گئے ہیں۔ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کا جوشیلا خطاب بھی سامنے آیا ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023،جنوبی افریقا چوکرزکیوں،آج سے مہم نئی،کہانی پرانی
جمعہ کی شب حیدر آباد انڈیا میں پاکستان کی 81 رنزکی جیت کے بعد یہ سماں دیکھا گیا ۔مکی آرتھر نے خطاب کیا اور کہا ہے کہ سعود شکیل کی بیٹنگ کمال تھی،محمد رضوان تو ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں۔حارث رئوف نے بھی 149 کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے بائولنگ کرکے کوالٹی دکھائی۔پاکستان ٹیم منیجمنٹ کے مطابق فتح بہترین ٹیم ورک تھی لیکن یہاں بیٹنگ لائن کو مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
سعود اوررضوان کا ایک ہی اسکور،ایک ہی غلطی،دونوں ہی الٹا کیوں ہوئے
سعود شکیل میچ امپیکٹ پلیئر قرار دیاگیا۔بابر اعظم پلیئر آف دی ویک بنادیئے گئے۔سوال یہ ہے کہ کیا اس کی ضرورت تھی۔ورلڈکپ شروعات ہیں۔ایونٹ کی سب سے آخری نمبر کی ٹیم ہالینڈ ہے اور اس کے خلاف پاکستان میچ کے 75 اوورز دبائو میں ہی کھیلا ہے۔کل کو شکست کے بعد پلیئر آف مجرم کی ٹرافی بھی دی جائے گی یا ہفتہ بھر ناکامیوں کی بھی کوئی شیلڈ نوازی جائے گی۔
ورلڈکپ میں پاکستان کی فتح،اسٹیڈیم میں کتنے آدمی تھے،آئی سی سی نے تعداد بتادی