چنائی،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈکپ 2023،آج بڑا مقابلہ،آسٹریلیا چنائی میں کیسے ناقابل شکست،تفصیلی،تقابلی جائزہ۔کیا بھارت میں ورلڈکپ آج شروع ہورہاہے۔پہلی بارا سٹیڈیم جوبھرے اگ،ملک پہلی بار منجمد ہوگا،کیونکہ پہلا میچ ہی بھارت کا آسٹریلیا سے ہے جو بہرحال نام کی طرح کام کی ٹیم ہے۔چنائی میں گزشتہ مارچ میں آسٹریلیا بھارت کو ایک ون ڈے میچ ہراچکا ہے لیکن بھارت کو اس کی کیاپروا،اس لئے کہ ہوم کنڈیشن ہیں،اسپن ٹریک ہوگا،اسپنرز کاپورا دستہ بھارت کے بازو میں ہے۔فیورٹ ہے،ذہنی طوپر آگے بھی ہے۔
وہ 9 تاریخ تھی مگر جون 2019 کی۔بھارت بمقابلہ انگلینڈ گزشتہ 12 ویں ورلڈکپ میں مقابل تھے۔اب 8 اکتوبر کو معرکہ ہے۔13 وں کرکٹ ورلڈکپ ہے۔دونوں سابق ورلڈ چیمپئنز کا یہ اس مہم میں پہلا معرکہ ہوگا۔اتوار 8 اکتوبر 2023 کو ایک تگڑا شو لگنے والا ہے۔بھارتی ٹیم کو 4 برس قبل کے میچ کا کریڈٹ دینا ہوگا جب اوول لندن میں اس نے آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف 352 اسکور کئے اور پھر اسے 316 تک محدود کرکے36 رنزکی جیت نام کی تھی۔ورلڈکپ تاریخ کی یہ پہلی ایسی انڈین ٹیم اننگ تھی کہ ٹیم ٹوٹل اسکور سے اوپر کرگئی۔
موجودہ ایونٹ کا یہ بہت بڑا شو ہو گا، ٹیموں کی طاقت اور نتیجہ آنے والے وقت کا درست تعین کرے گا۔ بھارت ہرگز ترنوالہ ثابت نہیں ہو گا۔ ایک روزہ کرکٹ میں دونوں 149 مرتبہ آمنے سامنے ہوئے، آسٹریلیا 83 اور بھارت 58 میں کامیاب ہوا ہے۔ ورلڈ کپ تاریخ میں بھارت آسٹریلیا کے خلاف بہت مرتبہ ناکام در ناکام ہوا ہے ۔ سابقہ12میچوں میں سے وہ صرف 4 جیتا اور 8 ہارا ہے۔ بھارت ورلڈ کپ تاریخ میں گزشتہ ورلڈکپ سے قبل تک آسٹریلیا کے خلاف کبھی 300 رنز نہیں کر سکا۔ بڑا اسکور 289 رہاتھا لیکن جیسا کہ پہلے پیراگراف میں بتایاجاچکا ہے کہ گزشتہ ورلڈکپ میں 352 رنزبنادیئے گئے۔
بھارتی ٹیم میں شبمان گل کی شمولیت مشکوک ہے۔ڈینگی زدہ ہیں۔ان کی جگہ ایشان کشن لے سکتے ہیں۔ بھوسے کے رنگ کی کالی مٹی کی پچ آسٹریلیا کا استقبال کرے گی۔بھارت تین اسپنرز کھیلنے پر آمادہ ہے۔ یہ مقام بلے اور گیند کے درمیان ایک مساوی کام کرتا ہے۔یہاں آخری 8ون ڈے کی پہلی اننگز کا اسکور 227 سے 299 کے درمیان ہے، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ بار ٹیمیں جیتی ہیں۔ کیا آج ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا نیا فیصلہ بھی آسکتا ہے۔موسم خشک رہنے لیکن شام میں بارش کے بھی امکانات ہیں۔
دھرم شالہ،خطرناک آئوٹ فیلڈ،بدترین مثال،کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا خدشہ،کمٹیٹرز بھی برہم
چدمبرم اسٹیڈیم نے سات ورلڈ کپ کھیلوں کی میزبانی کی ہے۔ آسٹریلیا نے ان میں سے تین میچ کھیلے ہیں اور ہر بار جیتا ہے۔ اس نے گروپ اسٹیج کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو 1987 میں یہاں ایک رن سے شکست دی اور زمبابوے کو 96 رنز سے ہرایا۔ پھر 1996 ایڈیشن کے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے لیے 287 رنز کا تعاقب کیا۔
بھارت نے آسٹریلیا سے 1987 کی شکست کے علاوہ یہاں ایک اور ورلڈ کپ میچ کھیلا ہے۔ انہوں نے 2011 میں ویسٹ انڈیز کو 80 رنز سے شکست دی تھی۔
بھارت اور آسٹریلیا 2019 ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد سے اب تک ون ڈے میں 12 بار آمنے سامنے ہوئے ہیں اور ہر ایک نے 6-6 میچ جیتے ہیں۔
کرکٹ ورلڈکپ کہانی،بھارت پھرمیزبان،ریورس گیئریا نئی باری،تفصیلی جائزہ
بھارت ہارسکتاہے،بہت بڑا دھماکا ہوگا۔ایشیا کپ ونر ٹیم کا یہ آغاز سب کو چونکادے گا،آسٹریلیا فیورٹ ہرگزہرگز نہیں ہے،مطلب اس کی شکست کے آثار ہیں لیکن پھر بھی وہ جیت سکتا ہے۔
ورلڈکپ 2023،سب سے زیادہ بار کا ورلڈچیمپئن آسٹریلیا اب کی بار کہاں ہوگا،تفصیلی جائزہ