چنائی،کرک اگین رپورٹ
ویرات کوہلی فتح گراننگ کھیل کر بھی ڈریسنگ روم میں غصہ کرتے رہے،وجہ جان لیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار 85 رنزکی اننگ کھیل کرباہر جانے والے ویرات کوہلی کا غصہ دیدنی تھا،وہ جب آئوٹ ہوئے تو بھارت صرف 33 رنزکی دوری پر تھا اور کوئی شبہ نہ تھا کہ وہ نہ جیت سکتا لیکن کوہلی ڈریسنگ روم میں جاکر غصہ کرتے پائے گئے۔جتنی دہر موجود تھے،کبھی بڑبڑاتے اور کبھی مایوسی سے سر پر ہاتھ لگاتے۔
آسٹریلیا جال میں پھنس گیا،بھارت کی جیت،کوہلی کا کیچ کتنا اہم
معاملہ کیا تھا،بظاہر یہ تھا کہ جیسے وہ میچ فنز نہ کرنے کے غم میں ہوں لیکن دراصل بات یہ تھی کہ انہیں اپنی سنچری مکمل نہ ہونے کا افسوس تھا،وہ ہر حال میں سنچری کے خواہش مند تھے،کوہلی کی نظر میں ریکارڈز بھی اہم ہیں،وہ ورلڈکپ تاریخ میں سنچریز کے ریکارڈ پر نگاہ رکھتے ہیں۔
چنائی میں بھارت نے آسٹریلیا کو ہراکر قیمتی 2 پوائنٹس پالئے ہیں۔