نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تضحیک میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔الفاظ کے استعمال میں اتنی بےا حتیاطی برتی گئی کہ ایک نیا طوفان کھڑا کردیاہے۔اب کیا ہے۔تکبر،غلط فہمی،خوش فہمی یا پاکستان پر نفسیاتی پریشر۔جو کہہ لیں ،کم ہے۔
افغانستان کے خلاف شاندار فتح کے بعد روہت شرما نے کہا ہے کہ اب اگلا پڑائو احمد آباد میں ہے،جہاں روایتی حریف پاکستان سے مقابلہ ہے۔ہمارے نزدیک آنے والا میچ کیا ہے،کیسا ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ ہم پاکستان کو عین اسی طرح دیکھ رہے ہیں ،جیسا کہ افغانستان کو دیکھا ہے،اس کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں۔ہم ہر ٹیم کے میچ کو ایسا ہی ٹریٹ کریں گے،جیسا کہ افغانستان کو کیا۔احمد آباد میں ہم، پچ،ماحول اور صورتحال کو دیکھ کر چلیں گے۔
ورلڈکپ ،3 نئے ریکارڈز ،بھارت کامیاب،افغان پیسر کوہلی کے پاس کیوں حاضر،دلچسپ تبصرے
روہت شرما کے اس بڑے بیان پر کھلے تبصرے جاری ہیں۔کوئی اسے تکبر کہتا ہے تو کوئی غلط فہمی اور کوئی اوور کانفیڈنس۔کسی نے کہا ہے کہ لگ پتا جائے گا۔
بھارت اور پاکستان دونوں کا اگلا میچ ہفتہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلاجائے گا۔افغانستان کو آج بھارت نے 35 اوورز میں 273 اسکور کر کے 8 وکٹ سے ہرایا ہے۔
محمد رضوان پر پابندی کا بھارتی مطالبہ،آئی سی سی کا جواب آگیا