لکھنؤ ،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈ کپ میں 5 بار کا ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا اپنی چال بھول گیا ،ابتدائی 2 میچز میں مسلسل شکست ۔سیمی فائنل کا سفر دشوار گزار ہوگیا ہے۔راہ میں ابھی پاکستان ،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسے حریف باقی ہیں۔
آج لکھنؤ میں جنوبی افریقا نے 134 رنز سے ناک آئوٹ کیا ہے۔پروٹیز کے سامنے پہلے اس کے بائولرز بے بس دکھائی دیئے۔8 وکٹ پر 311 اسکور بنوالئے ۔کوئنٹن ڈی کاک نے مسلسل دوسری سنچری بنادی۔ایڈن مارکرم نے 56 رنز بنائے۔مچل سٹارک اور گلین میکسویل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔آسٹریلیا نے 6کیچز ڈراپ کئے۔
جواب میں کینگروز کی بیٹنگ لائن پروٹیز نے فنا کردی۔2 بیٹرز مشکوک آئوٹ قرار پائے،سٹیون سمتھ بھی شامل تھے۔70 پر 6 وکٹیں گنوانے کے بعد آسٹریلیا کے لئے نیٹ رن ریٹ ایشو بن گیا۔ لیکن لبوشین نے 46 اور مچل سٹارک نے 27 کرکے ہزیمت سے بچایا ۔دونوں ہی اوپر تلے واپس ہوئے۔
آسٹریلیا کی ٹیم 41 ویں اوور میں 177 رنز پر پویلین میں جاںسی۔جنوبی افریقا نے 134 رنز سے میدان مارلیا۔سری لنکا کے بعد آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقا کی دوسری جیت ہے اور بھارت سے ہار کے بعد آسٹریلیا کی مسلسل دوسری شکست ہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو ربادا نے 3 وکٹیں لیں۔