بنگلور،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈکپ 2023،ٹاس جیتو،میچ ہارو بات درست،پاکستان کو آسٹریلیا سے شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف آئی سی سی ورلڈکپ میچ جیت لیا،2023 کے کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ریکارڈ 368 رنزکے تعاقب میں 2 موقع پر کمانڈنگ پوزیشن میں تھا لیکن بیٹرز کی احمقانہ شاٹس کے نتیجہ میں گرنے والی وکٹوں کے بعد جیت ممکن نہ رہی۔بنگلور میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست فاش دے دی۔
آسٹریلیا42 رنزکے اندر7 وکٹیں گنواگیا،شاہین کے 5 شکار،پاکستان کو 368رنزدرکار،واپسی ہوئی یا نہیں
اس کے ساتھ ہی کرک اگین کی واضح کردہ نیوز کہ گزشتہ 24 سال سے جو ٹیم ٹاس جیتی،وہ میچ ہاری درست ثابت ہوئی ہے۔بابر اعظم نے آج ٹاس جیتا تھا۔پاکستان نے پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا،ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش سے ریکارڈ 259 رنزکی شراکت بنوائی اور آخر میں شاہین شاہ آفریدی کی اچھی بائولنگ کی وجہ سے پاکستان آسٹریلیا کو بڑے مزید اسکور سے روک گیا۔آسٹریلیا آخری 16 اوورز میں سو اسکور ہی کرسکا۔ٹیم 9 وکٹ پر 367 اسکور کرگئی،یہ ورلڈکپ تاریخ میں پاکستان کے خلاف کسی بھی تیم کا بڑا اسکور بھی تھا۔ڈیوڈ وارنر 163 اور مچل مارش 121 کرگئے۔شاہین شاہ آفریدی نے 54 رنزدے کر 5 وکٹیں لیں،اپنے سسر شاہد آفریدی کے بعد دوسرے 5 وکٹ لینے والے ورلڈکپ بائولر بنے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اچھا آغاز لیا۔21 اوورز میں 134 اسکور بڑی بات تھی لیکن یہاں عبداللہ شفیق 64 کرکے گئے تو جیسے کچھ ہوگیا ہو۔154 کے اسکور پر امام الحق 70 اسکور کرکے کیچ دے گئے۔175 کے اسکور پر پاکستان کو بھاری نقصان ہوا۔بابر اعظم 18 کرکے اپنے حریف کپتان پیٹ کمنزکو کیچ پکڑاگئے۔سعود شکیل رضوان کے ساتھ پاکستان کا اسکور 232 تک لے گئے،یہاں سعود شکیل کی ناجربہ کاری آڑے آئی اور ایک گلط سٹروک کے انتخاب میں 30 رنز بناکر مشکل میں ڈال گئے۔افتخار احمد نے 3 چھکوں کے ساتھ رنگ جمایا لیکن وہ 26 اوررضوان 46 کر کے اپنی غلطیوں سے ایل بی ہوگئے،اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔پاکستانی ٹیم 24 بالیں قبل305 پر آئوٹ ہوکر یہ میچ 62 رنز سے ہارگئی،کھلاڑیوں نے پورے اوورز کھیلنے کی کوشش نہیں کی ۔
آسٹریلیا کی جانب سے اسپنر ایڈم زمپا نے 53 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔