لاہور ،چنائی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی پاکستان کرکٹ ٹیم میں اندرونی اختلافات موجود ہیں۔
کچھ میڈیا میں پھیلائی جانے والی ان افواہوں کے ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پرزور انداز میں اس بات کا یقین دلایا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں مکمل ہم آہنگی ہے اور ایسے کوئی بھی شواہد موجود نہیں ہیں جن سے ٹیم میں اختلافات کے ان بے بنیاد دعووں کو تقویت ملے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس طرح کی جھوٹی خبروں پر سخت مایوسی ظاہر کی ہے اور زور دیا ہے کہ اس طرح کے الزامات پھیلانے سے قبل یہ یاد رکھنا ضروری ہوتا ہے کہ صحافتی اخلاقیات اور ذمہ داری انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔
ادھر جس صحافی نے یہ دعویٰ کیا تھا،انہوں نے اپنے دعوے کے 12 گھنٹے بعد اگلا دعویٰ یہ کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑوں کی مداخلت سے سب اچھا ہوگیا ہے۔ٹیم پاکستان ۔مشن پاکستان ۔
افغانستان کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم میں لڑائی،دست وگریباں ہونے کا دعویٰ
اب کرک اگین نے رات پہلی نیوز بھی اسی صحافی کے دعوے کے ساتھ شائع کی تھی اور اب پی سی بی کا موقف بھی دے رہا ہے۔ایک سوال چھوڑے جارہا ہے کہ اگر یہ فیک نیوز تھیں تو اس کی تردید فوری کیوں نہیں آجاتی۔