| |

افغانستان کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم میں لڑائی،دست وگریباں ہونے کا دعویٰ

چنائی،کرک اگین رپورٹ

افغانستان کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم میں لڑائی،دست وگریباں ہونے کا دعویٰ۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کے اہم میچ سے قبل کرکٹ ٹیم میں جھگڑے اور لٹرائی کی خبریں نکلی ہیں۔سوشل میڈیا پر معروف صحافی نے کھلاڑیوں کے ناموں کے ابتدائی لفظ،ان کے ٹیم کے رول بتاکر کہا ہے کہ کس کی کس کے ساتھ لڑائی ہوئی۔کس نے بیچ بچائو کروایا اور کس نے تصدیق کی ہے۔

ایک اور کھلاڑی کا ورلڈ کپ ختم،شاداب خان پر اختلاف ،دیگر خبریں

معروف صحافی نے کہا ہے کہ اس جھگڑے کی مکمل تفصیلات پاکستان اور افغانستان کے درمیان کل ہونے والے میچ کے بعد بتائیں گے۔۔لیفٹ ہینڈڈ اوپنر ،مڈل آرڈر بیٹر اورفاسٹ بائولر اس جھگڑے کے مرکزی کردار قرار پائے ہیں۔صحافی کے مطابق آئی اور ایس میں لڑائی ہوئی اور پھر دست وگریبان بھی ہوئے ہیں۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023،پاکستان افغانستان کو ہرادے تو کیاہوگا،ہارا تو کیابنے گا

یہ سب آسٹریلیا سے شکست کے بعد ہوا ہے۔کرک اگین نے اپنے ذرائع سے جب معلوم کیا تو اتنا علم ہوا ہے کہ تھوڑا بہت چلتا رہتا ہے لیکن مزید کسی بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *