| | | | | | | | |

ایک اور کھلاڑی کا ورلڈ کپ ختم،شاداب خان پر اختلاف ،دیگر خبریں

 

 

کرک اگین رپورٹ

ایک اور کھلاڑی کا ورلڈ کپ ختم،شاداب خان پر اختلاف ،دیگر خبریں

 

ایک اور کھلاڑی آئی سی سی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔انگلینڈ کے ریس ٹوپلی باقی ماندہ ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔
انگلینڈ ٹیم منیجمنٹ ان کے متبادل کے لئے جیسن رائے کو بلاسکتی ہے۔ان فٹ کھلاڑی پیسر جوفرا آرچر سے بھی پوچھا گیا ہے کہ وہ اپنی دستیابی سے آگاہ کریں۔

ادھر دھرم شالہ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے روہت شرما کا کیچ ڈراپ کرکے سب کو حیران کردیا۔بھارتی ٹیم 274 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ پر ہے۔
بھارت کے محمد شامی ورلڈ کپ تاریخ میں ایک میچ میں 2 بار 5 وکٹ اپنے نام کرگئے ہیں۔یوں وہ 2 بار ایسا کرنے والے پہلے بھارتی پیسر ہیں۔

کل افغانستان کے خلاف پاکستان کے اہم ترین میچ کے لئے شاداب خان کو کھلانے پر بدستور مشاورت جاری ہے۔کرک اگین کے مطابق ایک روز قبل ان کو کھلانے کا سگنل دے دیا گیا تھا لیکن اب بحث ہے کہ آسٹریلیا والے میچ کی ٹیم رکھی جائے لیکن حتمی اعلان کل میچ سے قبل ہوگا۔

 

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *