بنگلور،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈکپ 2023،دفاعی چیمپئن انگلینڈ باہر،سری لنکا نے پاکستان کو 5ویں پوزیشن سے نیچے گرادیا۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 نہایت دلچسپ ہوتا جارہاہے۔دفاعی چیمپئن انگلینڈ میگا ایونٹ سے قریب باہر ہوگیا ہے،اسے 5 ویں میچ میں چوتھی شکست سری لنکا سے ہوگئی ہے۔یوں اب اس کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
بنگلور میں انگلش ٹیم کے 156 رنزکے جواب میں سری لنکا نے26 ویں اوور میں مطلب 146 گیندیں قبل ہدف صرف 2 وکٹ پر پوراکرکے میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔پتھم نشانکا نے 77 اور سمارا وکراما نے 65 رنزبنائے۔
یوں کرک اگین نے جیسا کہ لکھا تھا کہ انگلینڈ جو 24 سال سے سری لنکا کے خلاف ورلڈکپ میچ نہیں جیت سکا تو اب 5 ویں کوشش میں بھی فل ہوگیا اور ورلڈکپ میچز کے 12 مقابلوں میں مقابلہ اب 6-6 سے برابر بھی ہوگیا ہے۔
یکجا ہوکر نہیں کھیلے،مکمل میچ نہیں کھیلا،ہمیں پتہ ہے کہ ہم کیا کرنے جارہے،مکی آرتھر
اس کا میابی کے ساتھ ہی سری لنکا نے پاکستان کو آئی سی سی ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر 5 ویں سے چھٹی پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔اب پاکستان چھٹے اور سری لنکا 5 ویں نمبر پرہے۔افغانستان کا 7 واں نمبر ہے،تینوں کے 4،4 پوائنٹس ہیں۔انگلینڈ اب 9 ویں نمبر پر چلا گیا ہے اور نیٹ رن ریٹ بھی گرگیا ہے۔
ورلڈکپ میں آج کون مقابل،پاکستانی اسکواڈ میں بڑی تبدیلی،کون ان فٹ،کون آرہا