ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ
Image source Twitter
انگلینڈ کا باجا بج گیا۔ایڈیلیڈ ٹیسٹ بھی ہاتھ سے نکل گیا ہے۔کوئی معجزاتی پرفارمنس ہی شکست سے بچاپائے گی۔پنک بال ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے خاتمہ پر انگلینڈ نے 17 پر 2 وکٹیں گنوادی تھیں۔دونوں اوپنرز رائے برنز 4 اور حسیب حمید 6 کرکے پویلین جاچکے ہیں۔جوئے روٹ 5 اور ٖڈیوڈ میلان1 پر کھیل رہے ہیں۔مچل سٹارک اور جائے رچرڈسن نے ایک ایک ائوٹ کیا۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ،سٹیون سمتھ اچانک کپتان،پیٹ کمنز آئوٹ،آسٹریلیا کی وکٹ بھی گرگئی
اس سے قبل جب جمعہ کو کھیل شروع ہوا توآسٹریلیا نے 2 وکٹ پر 221 رنز سے اننگ شروع کی تو شروع میں لبوشین نے پہلے سنچری مکمل کی۔پھر اس کے فوری بعد وہ جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے ۔لوبشین واپس پویلین جانے لگے تھے کہ رابنسن کی بال نو بال نکلی۔تھوڑی دیر بعد رائٹ ہینڈ بیٹررابنسن کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔تیسری وکٹ 241 پر گری۔
انگلینڈ کو بڑا ریلیف 294 کے مجموعہ پر ملا۔جب 3 رنز قبل جب ٹریوس ہیڈ 18 اور کیمرون گرین 2 کرکے گئے۔چھٹی وکٹ کے لئے انگلش بائولرز پھر ترس گئے۔294 سے اسکور 385 ہوگیا تھا۔میچ میں واپسی کا چانس ختم ہورہا تھا۔اس بار سٹیون سمتھ 93 کر کے جمی اینڈرسن کے ہاتھوں ایل بی ہوگئے۔اس میچ میں ڈیوڈ وارنر کے 95 رنزکے بعد نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے دوسرے بیٹر تھے۔وکٹ کیپر ایلکس کیری 51 اور مچل سٹارک 39 اور مچل نیسار35 کرکے اپنی ٹیم کو آخری لمحات میں بڑی مدد دے گئے۔
آسٹریلیا نے 9 وکٹ پر 473 رنز بناکر اننگ ڈکلیئر کردی،بین سٹوکس نے 113 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔جمی ایبنڈرسن نے58 رنز کے اندر 2 وکٹیں لیں۔سٹورٹ براڈ،کرس واکس،اولی رابنسن اور جوئے روٹ نے ایک ایک وکٹ لی۔انگلینڈ اب بھی 456 رنزکے خسارے میں ہے اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔پہلا بڑا خطرہ فالو آن کا ہوگا۔