| | | | | | | |

ورلڈ کپ ،آسٹریلیا 50 اوورز پورے نہ کھیلا،1 رن میں 4 وکٹیں ،دوسرا میچ بھی شروع

 

 

دھرم شالہ ،کولکتہ:کرک اگین ڈاٹ کام

ورلڈ کپ ،آسٹریلیا 50 اوورز پورے نہ کھیلا،1 رن میں 4 وکٹیں ،دوسرا میچ بھی شروع

آسٹریلیا بھی نیوزی لینڈ کے خلاف 50 اوورز پورے نہ کھیل سکا۔پھر 175 رنز کی اوپننگ شراکت بھی ضمانت نہ بن سکی ۔اس سب کے باوجود آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2023 کے میچ میں دھرم شالہ میں کینگروز اننگ کی 4 گیندیں قبل 388 اسکور پر آئوٹ ہوگئی۔اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 67 بالز پر 109 اور ڈیوڈ وارنر نے 65 بالز پر 81 اسکور کئے۔نیوزی لینڈ نے آخری 4 وکٹیں 1 رن کے اندر لے لیں۔ٹرینٹ بولٹ اور گلین فلپس نے 3،3 وکٹیں لیں۔

ادھر کولکتہ میں نیدرلینڈز نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ڈچ ٹیم کے 2 بیٹرز 34 رنز تک پویلین لوٹ چکے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *