بنگلورو،احمد آباد:کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ کے آج 2 میچز،4 نتائج متوقع،ایک مشترکہ نتیجہ 4 ٹیموں کا بوریا بستر گول کرےگا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں آج 4 نومبرہفتہ کو 2 میچز ہونگے۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ،بنگلورو،صبح 10 بجے
آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ،احمد آباد،دوپہر ڈیڑھ بجے
انگلینڈ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جانے کیلئے اب جنگ لڑرہا ہے۔افغانستان نے جمعہ کو نیدرلینڈز کو ہراکر کوالیفائی کرلیا ہے۔آج کے 2 میچز کے 4 نتائج ہوسکتے ہیں،۔
پہلا نتیجہ۔پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرادے،آسٹریلیا انگلینڈ کو ہرادے،تو کیا ہوگا۔
دوسرا نتیجہ ۔نیوزی لینڈ پاکستان کو ہرادے اور انگلینڈ آسٹریلیا کو ہرادے تو کیا ہوگا۔
تیسرا نتیجہ،پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرادے لیکن آسٹریلیا انگلینڈ سے ہارجائے تو کیا ہوگا۔
چوتھا نتیجہ،نیوزی لینڈ پاکستان کو ہرادے اور آسٹریلیا انگلینڈ کو ہرادے تو کیا ہوگا۔
پہلا نتیجہ اگر پاکستان نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا انگلینڈ کو ہرادے تو صورتحال اور دلچسپ ہوگی۔آسٹریلیا 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہوگا۔پاکستان8 پوائنٹس کے ساتھ اگر بہتر انداز میں جیتاتو نیٹ رن ریٹ برتری کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور افغانستان کو پھلانگتا آگے نکل جائے گا۔پاکستان کا آخری میچ انگلینڈ سے اور نیوزی لینڈ کا سری لنکا سے اہم ہوگا۔اس کے ساتھ ہی افغانستان اور آسٹریلیا بھی اپنے میچز میں دلچسپی رکھیں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی میچ سے قبل آنکھ مچولی،پچ کا دھوکا،4 پیسرز کی باتیں،سرپرائز باقی
دوسرا نتیجہ؛ نتائج کا ٹاپ فور کی جاری دوڑ پر بڑا اثر پڑے گا۔ اگر نیوزی لینڈ نے بنگلور میں پاکستان کو اور آسٹریلیا نے احمد آباد میں انگلینڈ کو شکست دی تو پاکستان، سری لنکا، ہالینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل ریس سے باہر ہو جائیں گی، جس سے افغانستان دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر کے لیے جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ریس میں رہ جائے گا۔
تیسرا نتیجہ،پاکستان نیوزی لینڈ سے جیتا اور آسٹریلیا انگلینڈ سے ہارا تو پاکستان اور افغانستان تگڑے ہوکر آگے بڑھیں گے۔کینگروز کیلئے پھر اگلے میچ میں سنبھلنا چیلنج ہوگا،ایک میچ افغانستان سے ہوگا۔پھر ریس میں ٹاپ امیدوار پاکستان،نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور افغانستان ہونگے۔
کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نیوزی لینڈ میچ،بارش کتنے بجے،اوورز کتنے ضائع ہوسکتے،مکمل جانکاری
چوتھے نتیجہ میں کیویز کی فتح پاکستان کو باہر کرے گی اور کینگروز کی جیت اس کی ریس کو تقویت دے گی۔پھر افغانستان اگرچہ مقابل ہوگا لیکن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں چلے جائیں گے۔