کرک اگین رپورٹ
File Photo
پاکستان کا دورہ درمیان میں ملتوی کرنے والے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا سارا نزلہ نشینل چیف سلیکٹر راجر ہارپر پر گرا ہے،انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا گیا ہے،ہیڈ کوچ فل سمنر کو اضافی مگر عارضی طور پر چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد ہوگا۔
شان مسعود کے لندن میں چرچے،ڈربی شائر کائونٹی ملنے کو بے تاب،مکی آرتھر کا تاریخی خراج تحسین
دورہ جنوبی افریقا کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ نائب کپتان کی تبدیلی ہوگئی ہے،یہ تبدیلی وقت سے دیر پر ہوئی ہے،کوہلی الیون اس وقت جنوبی افریقا میں ہے اور قرنطینہ کا وقت مکمل کررہی ہے۔ایسے میں بھارتی بورڈ نے کے ایل راہول کو ویرات کوہلی کا ڈپٹی بنادیا ہے،وہ روہت شرماکی جگہ ذمہ داری لیں گے جو عین وقت پر جنوبی افریقا کے دورے سے باہر ہوگئے تھے۔
ادھر ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش بیٹنگ فلاپ ہونے پر ڈیوڈ میلان غصہ میں آگئے ہیں،80 کی اننگ کھیل کر ٹاپ اسکورر رہنے والے میلان کہتے ہیں کہ ہماری مڈل آرڈر بہتر نہیں جارہی ہے۔
ایشز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی مسلسل دوسری شکست کمفرم سی ہوگئی ہے۔آسٹریلیا کے پہلی اننگ کے اسکور 473 کے مقابلہ میں وہ صرف 236 پر باہر ہوگئی۔آسٹریلیا نے فالون آن کے باوجود خود بیٹنگ کی۔کھیل کے خاتمہ پر اس نے ایک وکٹ پر45 رنزبناکر اپنی لیڈ 282 کی کرلی ہے۔