عمران عثمانی
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،کرکٹ ورلڈکپ کی 20 سالہ روایت کس کی فتح بتارہی،10 میچزکی تاریخ۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ اب حالات یہ ہیں کہ اگر نیوزی لینڈ سری لنکا کوہرادیتا ہے اور پاکستان اور انگلینڈ کا میچ آجاتا ہے۔اس وقت تک افغانستان کا چانس بھی تمام ہوجاتا ہے تو 11 نومبر کو پاکستان بمقابلہ انگلینڈ میچ کتنا اپم ہوگا۔موجودہ حالات یہ ہیں کہ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف کم سے کم ایک بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔یہ 143 رنز بھی ہوسکتے ہیں اور 197 رنز بھی،یہ ہدف 35 اوورز میں پورا کرنا پڑسکتا ہے اور 25 اوورز میں بھی۔
پاکستان کیلئے چونکہ اہم،سری لنکا نیوزی لینڈ ورلڈکپ میچزکی تاریخ حیران کن
یہاں 2 کاموں میں سے ایک کام پھر ہوگا۔پاکستان اپنا ہدف حاصل کرے گا تو انگلینڈ کا نیٹ رن ریٹ بھی خراب ہوگا،وہ جو ابھی 2 پوائنٹس پر ہے لیکن 11 نومبر کو نیدرلینڈز کے 4 پوائنٹس کے برابر ہوبھی سکتا ہے اور نہیں بھی۔اگر ہوا تو پھر اس کے لئے ایسی خرابی اسے چیمپئنز ٹرافی سے باہر کرے گی۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پاکستان اس چکر میں سمی فائنل سے محروم ہو،انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی سے اور یہ بھی کہ پاکستان سیمی فائنل کا ٹکٹ لے اور انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی کا،یا انگلینڈ محروم رہ جائے۔
کرکٹ ورلڈکپ کے کل اور پرسوں کے میچز کیوں اہم،افغانستان تلاطم برپاکرسکتا
اس کا درست اندازا کل اور پرسوں کے میچز کے بعد ہوسکے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کا ورلڈکپ باہمی ریکارڈ دلچسپ ہے۔1 میچز ہوئے۔پاکستان 5 جیتا۔انگلینڈ 4 میں کامیاب ہوا۔ایک میچ ٹائی رہا۔اہم بات یہ ہے کہ انگلینڈ 1983 سے 2003 ورلڈکپ تک بیس سال فتح کی تلاش میں رہا۔اس دوران اسے 4 میچز میں جیت ملی،ایک میچ ٹائی رہا،ٹھیک 20 سال بعد انگلینڈ 2003 میں کامیاب ہوا۔اس کے بعد اگلے 3 ورلڈکپ میں ان کا آمنا سامنا نہ ہوا لیکن 2019 ورلڈکپ میں پاکستان نے ان کے گھر میں جیت نام کی۔348 رنزبنائے لیکن صرف 14 رنز سے جیت ممکن ہوسکی تھی۔یوں انگلینڈ کو پھر پاکستان کے خلاف جیتے 20 سال ہوگئے ہیں،گویا یہ پیٹرن اس کی جیت کا نشان بنتا ہے لیکن موجودہ انگلش اسکواڈ اور پاکستان کی اٹھان سے ممتاز بناتی ہے۔
اب پاکستان کو بڑی جیت درکار ہے،ویسے 2003 میں انگلینڈ نے پاکستان کو 112 رنز سے ہرایا تھا۔پاکستان ایسی فتح کبھی رقم، نہیں کرسکا لیکن اس بار اسے اس سے بھی بڑی جیت درکار ہوگی۔