کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
وڑگیا،رحمان اللہ گرباز اور نوین الحق نے پاکستان ٹیم کا مذاق اڑادیا۔نہایت افسوس اور دکھ کے ساتھ نیوز بریک ہورہی ہے کہ افغانستان کے موجودہ کھلاڑیوں نے پاکستان کے ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات ختم ہونے پر طنزیہ پوسٹ کی ہیں۔
انسٹاگرام پر نوین الحق اور رحمان اللہ گرباز نے معروف جملہ وڑگیا لکھا ہے۔
ایک نے لکھا ہے کہ
وڑگیا
فٹ ورک
نہیں،نہیں۔فٹ ورک نہیں بلکہ
پرواگرام ابھی سے ہی وڑگیا ہے۔
نوین الحق اور رحمان اللہ گرباز نے یہ جملے لکھے ہیں۔گرباز کو پاکستانی کپتان بابر اعظم نےا فغانستان سے شکست کے بعد اپنا بیٹ تحفہ میں دیا تھا۔
اب حالات یہ ہیں کہ آج نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد پاکستان کیلئے بہت مشکل ہدف بناہے کہ نیٹ رن ریٹ بہترکرکے وہ سیمی فائنل کھیلے۔
اس روز ان پلیئرزکی یہ حرکات غیرسنجیدہ ہیں،ان کی اپنی ٹیم کو بھی سیمی فائنل کیلئے پروٹیز کو کل 437 رنزسے ہرانے کی ضرورت ہوگی۔وہ خود بھی قریب باہر ہیں۔دوسروں کا مذاق اڑارہے ہیں۔