کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
وسیم اکرم نے سیمی فائنل جانے کا فارمولہ دے دیا،پاکستان ٹیم کیمپ میں بھی اہم پلان تیار،ٹاسک دے دیئے گئے۔پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بائولر وسیم اکرم نے پاکستان کو آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا آسان راستہ بتادیا ہے۔اس پر مصباح الحق نے مزید ترمیم کرکے اور آسان تر کردیا ہے۔
بلیک کیپس بال ٹیمپرنگ پر پکڑے گئے،نیوزی لینڈ کرکٹ زلزلہ میں
کرکٹ ورلڈکپ سیمی فائنل میں پاکستان کا پہنچنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ایسے میں مختلف تبصرے جاری ہیں۔وسیم اکرم نے نجی چینل پر کہا ہے کہ ایک طریقہ سے پاکستان سیمی فائنل کھیل سکتا ہے۔کل کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرے اور اچھا اسکور بنائے،اس کے بعد جیسے ہی بریک ہو تو اس دوران انگلش ٹیم کے ڈریسنگ روم کے باہر تالے لگاکر میدان میں آجائے۔بیس منٹ میں انگلینڈ ٹیم کےخلاف ٹائم آئوٹ پر میچ جیت لے۔
اس پر مصباح الحق نے کہا ہے کہ کیوں اتنا لمبا کرتے ہو،شروع سے ہی یہ کام کروادو۔
ادھر کولکتہ میں پاکستان کرکٹ کیمپ میں بھی تازہ ترین صورتحال کے بعد سنجیدگی ہے۔کوچز،کپتان اور کھلاڑیوں کی اس سلسلہ میں میٹنگ ہوئی ہےاور ایک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔
پاکستان ایک حالت میں ورلڈ کپ سے باہر،دوسری کا مکمل چارٹ
پہلے بیٹنگ کی کوشش کی جائے گی،ٹاس جیت کر یہی فیصلہ ہوگا کہ پہلے بیٹنگ کریں۔فخرزمان،افتخار احمد سےکہا گیا ہے کہہ وہ ذینی طورپر گلین میکسویل کو فوکس کریں جو درکار 201 رنز مین ڈبل سنچری بناجاتے ہیں۔انہیں کہا گیا ہے کہ دیکھ کر جارحیت کے ساتھ بیٹنگ کریں اور وکٹ پر لمبا وقت گزار کر بڑی ہٹنگ کریں تاکہ پاکستان ایک بڑا اسکور کرسکے۔میٹنگ میں ایک روزہ کرکٹ کا ہائی اسکور ڈسکس کیا گیا،ورلڈکپ کا ہائی اسکور بھی زیربحث آیا اور انگلینڈ ٹیم کی کوموجودہ کنڈیشن بھی۔کہاگیا ہے کہ ریکارڈز ایسے ہی بناکرتے ہیں۔چیلنج بڑا ہے،اسے قبول کریں،پاکستان 435 سے 489 رنز تک اسکور کرکے انگلینڈ کو 155 سے 199 کے درمیان تک آئوٹ کرنے کا ارادہ کرے۔بائولرز اسے ہدف بنالیں۔ٹیم کوشش کرتے دکھائی دے۔