لاہور،کرک اگین رپورٹ
دوسرا گروپ بھی وطن پہنچ گیا،بابر اعظم اب ساتھیوں کا اعتماد بھی کھوگئے،کپتانی کیلئے 2 نام کنفرم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ قومی کپتان بابر اعظم و ساتھیوں کے بعد پاکستان ٹیم کا دوسرا گروپ بھی وطن واپس پہنچ گیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی بھی نمایاں تھے۔
ادھر پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالہ سے نقب لگانے کامکمل پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے۔ٹیم کے اندر سے سخت آوازیں اٹھ گئی ہیں۔اب کہ جارہا ہے کہ بابر اعظم اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا اعتماد بھی کھوچکے ہیں۔
لاہور ایئرپورٹ ،بابر اعظم پہنچ گئے ،فینز کے زندہ آباد کے نعرے
ساتھیوں نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف اہم میچ میں فخرزمان کو باہر بٹھانے کا فیصلہ بابر اعظم کا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹ پر اسکور نہیں آرہے۔میں کیا کروں۔اس پر ساتھی کرکٹرز نے کہا کہ کوئی بات نہیں لیکن بابر نہیں مانے۔ٹیم ذرائع کے مطابق بابر اعظم ساتھی کھلاڑیوں کا اعتماد کھوچکے ہیں اور انہیں برطرف کرنے کا اندرونی کام کیا گیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ 2023،دودرجن سے زائد نئے عالمی ریکارڈز،نصف صدی چھوٹی پڑگئی
ذرائع کے مطابق اب شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو قومی کپتان کیلئے تجویز کیا جارہا ہے۔اس میں شاہین کو زیادہ فیورٹ کہا گیا ہے ۔ورلڈکپ کے9 میچز میں شروع کے اسپیل میں صرف 4 وکٹیں لینے والے لیفٹ ہینڈ پیسر بھی ناکام ہیں۔محمد رضوان بھی سوائے سری لنکا سنچری کےکچھ بہ کرسکے تھے۔