| | | | | | | | | | | | | | | |

آئی سی سی ورلڈکپ 2023،دودرجن سے زائد نئے عالمی ریکارڈز،نصف صدی چھوٹی پڑگئی

 

عمران عثمانی

آئی سی سی ورلڈکپ 2023،دودرجن سے زائد نئے عالمی ریکارڈز،نصف صدی چھوٹی پڑگئی۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 نے متعدد نئے ریکارڈز دیئے ہیں،ان میں کئی ورلڈکپ کی 48 سالہ تاریخ میں نئے ریکارڈز بنے ہیں اور کئی 52 سالہ ون ڈے تاریخ کے عالمی ریکارڈز ہیں۔

کرکٹ کا 13 واں ورلڈکپ 2023 اب ناک آئوٹ سٹیج میں داخل ہوگیا ہے۔سیمی فائنلز اور فائنل ہی باقی بچے ہیں۔1971 سے ایک روزہ کرکٹ اور 1975 سے ورلڈکپ کا آغاز ہوا تھا۔2023 نے سب کچھ ی جیسے بدل کر رکھ دیا ہے۔

رہر شرما کے مزید 2 ریکارڈز،کوہلی سنچریز کی ففٹی مکمل کئے بغیر ففٹی کے بعد آئوٹ

ورلڈکپ تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل جونبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف7 اکتوبر 2023 کو نئی دیلی میں 428 رنزبناکر قائم کیا۔سابقہ ریکارڈ 417 رنزکا 2015 میں آسٹریلیا کا جنوبی افریقا کے خلاف تھا لیکن ون ڈے کرکٹ کا ریکارڈ قائم ہے۔وہ انگلینڈ کا 498 رنزکاہے۔

ورلڈکپ 2023 میں سری لنکا کی ٹیم کم ترین اسکور 55 پر بھارت کے خلاف ممبئی میں 2 نومبر کو ڈھیر ہوئی۔یہ رواں ورلڈکپ کا کم تر ،مجموعی طور پر ورلڈکپ تاریخ کا چوتھا کم ترین ٹوٹل ہے۔اس سے پہلے کینیڈا 36 اور 45 پر اور نمیبیا بھی 45 پر گرچکا ہے۔یہ اس اعتبار سے ورلڈ ریکارڈ تھا کہ ورلڈکپ تاریخ میں کوئی ٹیسٹ سٹیٹس رکھنے والا ملک ،سابق عالمی چیمپئن اس ہزیمت سے پہلی بار دوچار ہوا۔یہ سری لنکا کا اپنا بھی ورلڈکپ ہسٹری کا کم تر مجموعہ تھا۔

گلین میکسویل کی دھواں دھار ڈبل سنچری،فخرزمان کے ریکارڈ سمیت 8 نئے ریکارڈز،تفصیلات

ورلڈکپ کے ایک میچ میں دونوں ٹیموں کا مجموعی ہائی اسکور بھی اسی ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے771 رنز9 وکٹ پر بناکر قائم کیا،یہ 28 اکتوبر کو دھرم شالہ میں تھا۔آسٹریلیا کے 388 اور نیوزی لینڈ کے 382 اسکور تھے۔

بڑی کامیابی 309 رنزکی اسی ورلڈکپ میں قائم ہوئی۔آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو25 اکتوبر 2023 کو ہرایا۔399 کے جواب میں ڈچ ٹیم 90 پر باہر تھی۔یہ واقعہ دہلی میں ہوا۔بھارت کی اسی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف 302 رنزکی جیت ورلڈکپ تاریخ کی دوسری بڑی جیت بن گئی۔سابقہ ریکارڈ 2015 میں آسٹریلیا کا افغانستان کے خلاف 275 رنزکی فتح کا تھا۔

آئی سی سی ورلڈکپ تاریخ میں بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ پاکستان کے نام  آیا۔2023 ورلڈکپ میں ہی حیدرآباد دکن میں اس نے 10 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف 345 رنزکا ہدف 4 وکٹ پر مکمل کیا۔سابقہ ریکارڈ 329 رنزکا آئرلینڈ کا انگلینڈ کے خلاف 2011 ورلڈکپ میں بنگلورو میں تھا۔

مجموعی اسکورر میں ویرات کوہلی اب تک 35 میچزمیں 1624 رنزبناکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں،وہ لسٹ میں موجود رکی پونٹنگ کے1743 رنزسے تھوڑا ہی پیچھے ہیں۔

آسٹریلیا کے گلین میکسویل کی 7 نومبر 2023 کو ممبئی میں افغانستان کے خلاف ڈبل سنچری ورلڈکپ تاریخ  کی تیسری تھی لیکن کئی اعتبارسے ریکارڈ سازتھی۔سب سے کم بالز 128 پر یہ بنی۔لوئر مڈل آرڈر میں بنی۔اوپنر کے علاوہ بنی۔8 ویں وکٹ  پر 201 رنزکی شراکت بنی۔آسٹریلیا کیلئے پہلی ڈبل سنچری تھی۔اس ڈبل سنچری نے ورلڈکپ اور ایک روزہ کرکٹ کے 8 ریکارڈز پاش پاش کئے تھے۔ورلڈکپ تاریخ کی بڑی اننگ کیوی بیٹر مارٹن گپٹل کی 237 رنزکی ناقابل شکست اننگ ویسٹ انڈیز کے خلافویلنگٹن میں بنی۔یہ سب 21 مارچ 2015 کو ہوا تھا۔

ورلڈکپ تاریخ کا ہائی سٹرائیک ریٹ ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔161.51 کے ساتھ گلین میکسویل پہلی پوزیشنب پر ہیں۔

بھارت کے کپتان روہت شرما نے اسی ورلڈکپ 2023 میں 7 ویں سنچری بناکر ورلڈکپ تاریخ میں سچن ٹنڈولکر کی6 سنچریز کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے چھٹی بناکر اسی ورلڈکپ میں ٹنڈولکر کی برابری کردی ہے۔

ویرات کوہلی نے ایک روزہ کیریئر کی 49 ویں سنچری اسی ورلڈکپ میں اسکور کی۔وہ ٹنڈولکر کے برابر ہیں۔

اس ورلڈکپ میں تیز ترین سنچری کا نیاریکارڈ بنا۔آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے 25 اکتوبر 2023 کو نیدرلینڈز کے خلاف 40 بالز پر سنچری بنائی۔اس سے پہلے 7 اکتوبر کو جنوبی افریقا کےایڈن مارکرم 49 بالز پر ریکارڈ توڑچکے تھے جو ان کا بعد میں نہ رہا،سابقہ ریکارڈ2011 سے چلا آرہا تھا،جب آئرلینڈ کے کیون اوبرائن نے انگلینڈ کے خلاف 50 بالز پر تیز ترین سنچری کی تھی۔

ورلڈکپ تاریخ میںمجموعی طورپر زیادہ چھکوں کا ریکارڈ  کرس گیل کے پاس ہے،انکے 49 چھکوں کے قریب تر روہت شرما ہیں جو 47 چھکے لگاچکے ہیں۔

کرکٹ ورلڈکپ کے بڑے ریکارڈز،کئی ٹوٹنے والے،کئی نہیں ٹوٹ سکتے،ٹنڈولکر کیلئے بڑا خطرہ

ورلڈکپ تاریخ کے مہنگےترین بائولرز میں حارث رئوف کسی بھی ایک ٹورنامنٹ میں مارکھانے والےٹاپ بائولر بن گئے ہیں۔2023 میں انہیں 533 اسکور پڑے۔

اس ورلڈکپ میں چوتھی،7 ویں اور 8 ویں وکٹ پر پارٹنرشپ کے نئے ریکارڈز بنے۔

ورلڈکپ کو دیکھنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔اب سے چند روز قبل تک 10 لاکھ کرکٹ فینز بھارتی میدانوں میں آچکے تھے۔

بھارت نے اتوار کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں مسلسل نویں جیت درج کی۔یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں مین ان بلیو کا سب سے طویل جیتنے والا رن تھا، جس نے 2003 کے ورلڈ کپ میں اپنے آٹھ میچ جیتنے کے سلسلے کو بہتر بنایا، جہاں اسے فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے ورلڈکپ تاریخ میں تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کیں۔19 اننگز میں یہ کرگئے ہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے: روہت شرما اور ڈیوڈ وارنر (19 اننگز)

آسٹریلیا نے ون ڈے میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگائے: 19، بمقابلہ پاکستان

کرکٹ ورلڈ کپ میں بائیں ہاتھ کے اسپنر کی سب سے زیادہ وکٹیں: شکیب الحسن

ہندوستان کے سرفہرست چار میں سے تین صفر پر آؤٹ ہوئے، ون ڈے میں ہندوستان کے لیے پہلی مثال، بمقابلہ آسٹریلیا

ڈیبیو پر سنچری بنانے والا پہلا پاکستانی بلے باز: عبداللہ شفیق (113)، بمقابلہ سری لنکا

پہلی بار چار بلے بازوں نے ایک کرکٹ ورلڈکپ میچ میں سنچریاں بنائیں: پاکستان بمقابلہ سری لنکا

میکسویل اور کمنز نے آسٹریلیا کو افغانستان کے خلاف 292 کے ہدف تک پہنچایا جو اب مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پانچ بار کے چیمپئنز کا سب سے کامیاب تعاقب ہے۔آسٹریلیا کا پچھلا سب سے زیادہ کامیاب رن کا تعاقب 1996 کے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 287 تھا۔

محمد شامی ورلڈکپ تاریخ میں مسلسل 4 یا زائد وکٹ لینے والے گیند باز بن گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *