سڈنی،کینبرا،لاہور
قومی کرکٹرزکنٹینرلوڈنگ پر،آسٹریلیا سے حفیظ کی سخت رپورٹ،پلیئرزشاکی،عاقب جاوید نےشرمناک شرمندگی قرار دے دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سڈنی ایئرپورٹ پر جو ہوا،اس کی ابتدائی رپورٹ ٹیم دائریکٹر محمد حفیظ نے پی سی بی کو بھجوادی ہے۔ساتھ میں کچھ تحفظات کا اظہار کیا ہے۔یہ بھی درست ہے کہ موقع پر موجود بعض کرکٹرزکی شکایات بھی اس رپورٹ میں موجود ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نہایت قریبی ذرائع سے انکشاف ہوا ہے کہ سڈنی ایئرپورٹ پر ناکافی عملہ کے بعد قومی کھلاڑی خود سے شروع ہوگئے اور انہوں نے اپنے بیگز اور سامان ایک بکتربند گاڑی(ڈالے) میں ڈالا اور وہ وہاں سے جلدی جانا چاہتے تھے۔
سلمان بٹ اور ٹرک پر لوڈنگ،بھارتی میڈیاپر مذاق،پاکستان میں مفادات،پس منظر سمجھیں،دھندا ہے پر گنداہے
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر،بھارتی میڈیا سے اڑنے والے مذاق اور پاکستان سے بڑھتی تنقید کے بعد پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف نے آسٹریلیا میں ٹیم منیجر سے رابطہ کرکے رپورٹ مانگی ہے جو ٹیم منیجر اور ٹیم ڈائریکٹر نے ابتدائی طور پر دے دی ہے۔
ادھر پاکستان میں سابق کرکٹر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ ہم بار بار بہتر قیادت کی امید کرتے ہیں،مگر وہ امیدیں چکنا چور ہوجاتی ہیں۔پی سی بی کے نظام کا ایک بار پھر سڈنی میں مذاق بنا،جو ہمارے لئے شرمناک شرمندگی کا سبب بنا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کنٹینرمیں یا اس کا سامان ،دلچسپ تبصرے
عاقب جاوید کی تنقید یہ بتانے کیلئے کافی ہے کہ آسٹریلیا سمیت کسی ملک میں ایسے کرکٹرز اپنے سامان کے مزدور نہیں ہوا کرتے اور یہ کہ ان کا پلیئرز میں سے کسی سے رابطہ ہواہے۔فیڈبیک کے بعد انہوں نے پلیئرز کے جذبات بیان کئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 2 دسمبر سے کینبرا میں ٹریننگ کرے گی۔6 دسمبر سے 4 روزہ پریکٹس میچ ہوگا۔14 دسمبر سے 3 میچزکی ٹیسٹ سیریز کا آغاز کرے گی۔یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔