ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
ڈھاکا میں کیویز کے پر کچلنے کیلئے خوفناک جال تیار،تمیم اقبال نئے روپ میںہونگے،دوسرا ٹیسٹ آج سے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک اور اسپن ٹریک تیار۔ٹائیگرز کیویز کے شکار کیلئے ہیں بے چین۔بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ۔دوسرا کرکٹ ٹیسٹ آج 6 دسمبر سے ڈھاکا میں شروع ہوگا۔سلہٹ میں 150 رنز کی جیت کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی 2 میچزکی سیریز میں اسے 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
اپنے ملک میں اس نے نیوزی لینڈ کو کسی بھی ٹیسٹ میچ میں پہلی بار ہرایا تھا۔اس سال اس کی 3 ٹیسٹ فتوحات ہوچکی ہیں۔22 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں بنگلہ دیش کبھی بھی سال میں 4 میچز نہیں جیت سکا۔،یہ بھی ایک اعزاز ہوگا۔بنگلہ دیش اگر یہ ٹیسٹ بچانے یا جیتنے میں کامیاب ہوگیا تو نیوزی لینڈ کے خلاف اس کی پہلی ٹیسٹ ٹرافی ہوگی۔نعیم حسن ٹریننگ کے دوران انگلی زخمی کرواچکے۔ اگر اسے نکالا جاتا ہے تو حسن مراد بائیں ہاتھ کے اسپنر ڈیبیو کر سکتے ہیں۔
روہت شرماکی ٹیسٹ کپتانی بھی خطرے میں،کوہلی کے ساتھ 2 مزید نام تجویز
شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکا میں موسم دوسرے روز خراب ہوسکتا ہے۔جمعرات کو بارش کی پیش گوئی ہے۔اسپنرز کیلئے سازگار پچ ہوگی،ٹاس اہم ہوگا۔نیوزی لینڈ 2 اسپنرز کی کوشش کرے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔
بنگلہ دیش ٹیم سے باہر اور اپنے مستقبل کے حوالہ سے تاحال بے خبر تمیم اقبال اسی میچ میں آج شامل ہونگے لیکن کھلاڑی کے طور پر نہیں ،بلکہ کمنٹیٹر کے طور پر ہونگے۔وہ کمنٹری ڈیبیو کریں گے۔
پاکستان بمقابلہ آسٹریلین پرائم منسٹر الیون میچ یکا یک نہایت اہم ہوگیا،سٹارٹ ٹائم،دیگر تفصیلات