کینبرا،کرک اگین رپورٹ
چار روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کیخلاف نسل پرستی کا مظاہرہ،کرکٹ آسٹریلیا کی معذرت۔پاکستان کے خلاف 4 روزہ پریکٹس میچ کے دوران آسٹریلیا کی جانب سے نسل پرستی کامظاہرہ۔نشاندہی پر کرکٹ آسٹریلیا نے معافی مانگی ہے۔
کینبرا میں پاکستان اور آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کا 4 روزہ میچ جاری ہے۔دوسرے روز چائے کے وقفہ کے بعد تک پی ایم الیون نے پاکستان کے 391 رنزکے جواب میں ایک وکٹ پر 97 اسکور بنالئے ہیں۔مارکس ہیرس 49 رنزبناکر اپنر ابرار احمد کاشکار بنے۔
شان مسعود ڈبل سنچری کرنے میں کامیاب ،ناقابل شکست ،پاکستانی اننگ ڈکلیئر
اس میچ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔پرائم منسٹر الیون کے خلاف جاری پاکستان کے وارم اپ میچ میں اسکور بورڈ پر پاک کی بجائے انگلش میں ایسا لفظ لکھاگیا تھا جس نے سوشل میڈیا پر کافی تنازعہ کھڑا کر دیا۔ یہ لفظ حقیقت میں جارحانہ ہے اور اسے جنوبی ایشیائی نسل کے لوگوں کے خلاف نفرت،شدت پسندی اور مذاق اڑانے کیلئےاستعمال کیا جاتا ہے، جس نے بہت سے مداحوں کو غصہ دلایا۔ غلطی کی نشاندہی پر کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)نے معذرت کے ساتھ وضاحت کی ہے۔
ایک بیان میں بتایا کہ گرافک خودکار تھا اور ان کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں تھا۔ تاہم، انہوں نے فوری طور پر غلطی پر معذرت کی اور کہا کہ انہوں نے غلطی کو دستی طور پر درست کیا ہے اور مسئلہ دوبارہ پیدا نہیں ہوگا۔ گرافک ڈیٹا فراہم کرنے والے کی طرف سے ایک خودکار فیڈ تھا جو پہلے کسی پاکستانی گیم کے لیے استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ یہ واضح طور پر افسوسناک تھا۔