میلبورن،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
کمنز اور لائن کا انگلینڈ پر 36 کا مشترکہ آکڑا،باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 185 رنزپر ڈھیر کردیا۔انگلش عوام کا اپنے کپتان پر سے اعتماد اٹھنا شروع ہوگیا،جوئے روٹ کے دعووں کے برعکس انگلش ٹیم ایک بار پھر تر نوالہ ثابت ہوئی،
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا پہلا روز بھی کھڑی نہ ہوسکی اور آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگ میں صرف 185 پر ڈھیر ہوگئی۔آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے درست معنوں میں پچ کی ریڈنگ کی۔ٹاس جیت کر انگلینڈ کو آگے لگایا۔ایم سی جی میں ایشز سیریز کا تیسرا کرکٹ ٹیسٹ اتوار کو انگلینڈ کی اور ناکامی درج کرگیا۔
ایم سی جی میں بھی باکسنگ ڈے ٹیسٹ،پاکستانیوں کے لئے میچ اہمیت اختیار کرگیا
انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کرلیں۔جیسا کہ رپورٹ ہوا تھا،مگر سب کچھ کرکے بھی حاصل کچھ نہ ہوا۔اننگ کا آغاز نہایت ہی تباہ کن تھا ۔13 پر دونوں اوپنرز حسیب حمید اور زیک کرولی کا خاتمہ ہوگیا تھا۔کپتان جوئے روٹ نے ففٹی کے ساتھ مزاحمت کی لیکن انگلینڈ کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ رک نہیں سکا،کپتان خود 50 رنزبناکر گئے تو اس وقت انگلینڈ کا اسکور 4 وکٹ پر 82 تھا۔ جونی بیئرسٹو بھی 35 کے نئے مہمان بنے،اس سے قبل بین سٹوکس 25 اورڈیوڈ میلان 14 کر کے گئے۔حسیب حمید صفر اور زیک کرولی 12 ہی کرسکے۔جوس بٹلر 3 اور مارک ووڈ 6 بناسکے۔
انگلینڈ کی 7 ویں وکٹ 141 اور 8 ویں 159 پر گر گئی تھی،ایسے میں اولی رابنسن نے 26 اور جیک لیچ نے13 کرکے اسکور 185 تک کردیا۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور نیتھن لائن نے 36 ،36 رنز دے کر 3،3 وکٹیں لیں۔ مچل سٹارک نے 2 وکٹیں لیں
انگلینڈ کی ناکام اننگ کے بعد ویسی ہی ناکام بائولنگ کا سلسلہ رہا۔آسٹریلیا نے جوابی اننگ میں بناایک وکٹ کے نقصان پر 61اسکور بنالئے تھے۔انگلش اننگ 66 ویں اوور میں ختم ہوئی تھی ۔آسٹریلیا کو 16 اوورز ملے،اس نے ڈیوڈ وارنر کا نقصان برداشت کیا۔وہ 38 کرکے گئے۔