ڈربن،کرک اگین رپورٹ
ایک ہی میچ میں 2 واقعات،فیلڈ رکاوٹ،تاخیر سے آنے پر2 بیٹرز آئوٹ،ایک ہی کھلاڑی دونوں میں ملوث۔گھانا اور سیرا لیون کے درمیان افریقہ کپ ٹی ٹوئنٹی مقابلہ میں میدان میں رکاوٹ اور وقت ختم ہونے کے بعد آؤٹ کے 2 واقعات ہوئے، اوردونوں واقعات میں دونوں طرف سے ایک ہی کرکٹرز شامل تھے۔
پہلا واقعہ سیرا لیون کی بلے بازی کی اننگز میں پیش آیا، جس میں عباس جبلہ نے میدان میں رکاوٹیں ڈالی۔ انہوں نے بائولر گاڈفریڈ باکوینیم کے خؒاف ایک رن بنانے کی کوشش کی، رن آؤٹ ہونے کا خطرہ تھا۔ ابتدائی طور پر پچ سے بھاگنے کے بعد سامنے سے آتے بائولر کی تھرو سے بچنے کے لئے انہوں نے سا کی بال اٹھانے سے قبل ہی اپنے پیڈز سے بل سائیڈ پرکردی، گیند باز رن آؤٹ ہونے کے لیے جھکا۔ باکوینیم نے اسی وقت اپنی پیڈ والی ٹانگ آگے کردی۔گھانا نے اپیل کی، اور مشاورت کے بعد امپائرز نے جبلہ کو آئوٹ قرار دیا۔
ایک اوور میں 2 بائونسرز،قانون کا اطلاق کب،کہاں ہوگا
دوسری اننگز میں، باکوینیم غیر معمولی انداز میں آؤٹ ہوئے، گھانا کے کپتان سیمسن اویاکے آئوٹ ہونے کے بعد۔ باکوینیم کے پچ پر آنے اور بائولر کاسامنا کرنے کے تیار ہونے کے درمیان دو منٹ سے زیادہ کا وقت گزر گیا، اور جیسے ہی اپیل ہوئی۔ امپائر نے انگلی اٹھائی، اور باکوینیم کو واپس بھیج دیا گیا۔