اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
لیجنڈری کرکٹر عمران خان سے سیاسی میدان میں بیٹ چھین لیا گیا،پی ٹی آئی انتخابات سے آئوٹ۔تازہ ترین بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان،ملک کی سب سے بڑی اور مشہور سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جماعت کو ان کے انتخابی بنیادی نشان بیٹ سے محروم کردیا گیا ہے۔
جمعہ کی شب پونے 9 بجے کے قریب عمران خان کو بیٹ سے محروم کردیا گیا ہے اور یہ اس لئے بھی عجب بات ہے کہ ماضی کے لیجنڈری آل رائونڈر عمران خان بلے اور بال کی وجہ سے مشہور ہیں،ماضی قریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے موقع پر ایک ویڈیو جاری کی تھی،اس میں پاکستان کرکٹ کی تاریخ بیان کی تھی لیکن اس میں سے عمران خان کو نکال دیا تھا۔نتیجہ میں دنیا بھر میں بدنامی ہوئی اور پی سی بی کو دوسریویڈیو جاری کرکے ازالہ کرنا پڑا تھا۔
پاکستان آسٹریلیا میں کیسے جیت سکتا ہے،گریک چیپل نے طریقہ بتادیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) علامتی طور پر سیاسی میچ سے باہر ہوگئی ہے،اب اس کے نامزد کردہ امیدوار آزاد حیثیت سے ہونگے۔پی ٹی آئی نے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کا اعلان کردیا ہے۔