سڈنی،کرک اگین رپورٹ
سڈنی ٹیسٹ کیوں چھوڑا،شاہین آفریدی لائیو جھوٹ بولتے پکڑے گئے،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی انٹرویو دیتے پکڑے گئے،پہلے جھوٹ بولا،بعد میں میزبان نے طریقہ سے سچ اگلوالیا اور لیفٹ ہینڈ پیسرکو علم ہی نہیں ہوا کہ میزبان واضح مسکرارہا ہے اور شاہین بے خبر اپنے جھوٹ کو بے نقاب کئے جارہےہیں۔ساتھ میں وہ وسیم اکرم کے دعوے کی تصدیق بھی کرگئے۔سب کچھ انجانے میں ہوا۔
سڈنی ٹیسٹ 2024 کے پہلے روز میچ سے قبل وسیم اکرم نے کہا تھا کہ شاہین کا باہر بیٹھنے کا فیصلہ ٹیم منیجمنٹ کا نہیں تھا،انتظامیہ کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں تھا ،یہ سب شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچزکی کپتانی کیلئے کیا ہے۔
شاہین کا ریسٹ،ٹیم منیجمنٹ کایہ فیصلہ نہیں،وسیم اکرم،میں تو ہنسا،وقاریونس
پاکستان کا اسکور اس وقت 4 وکٹ پر 75 اسکور تھا،جب لنچ کے بعد شاہین کا انٹریو ہوا۔ایک سوال کے جواب میں شاہین نے کہا ہے کہ جی مجھ پر ورک لوڈ تھا،اس لئے میں نے یہ میچ ٹیم منیجمنٹ اور ڈاکٹرز کی نصیحت پر چھوڑا ہے۔یہاں انہوں نے یہ فیصلہ ٹیم منیجمنٹ پر ڈال دیا،لیکن تھوڑی دیر بعدمیزبان نے اصل جواب نکلوالیا،ادھر ادھر کی باتوں کے بعد انہوں نے پوچھا کہ یہ کہ آپ کپتان بن گئے۔اب تی ٹوئنٹی کی کپتانی کرنی ہے تو دورہ نیوزی لینڈ فوری ہے،اس کے لئے تو یہ آرام مفید ہوگا۔شاہین فوری بولے،جی ایسا ہی ہے،اس لئے میں ،میری فیملی بہت جذباتی ہے کہ میں بطور کپتان انٹرنیشنل کیریئر شروع کروں۔یوں انہوں نے اس وقت فوری سچ اگلا کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی کی تیاری کرنی تھی۔
سڈنی ٹیسٹ،پاکستان مشکلات میں گھر کر کھانے پرچلاگیا
ایک سوال یہ ہوا کہ مچل سٹارک،پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ بھی بائولرز ہیں،وہ تو مسلسل ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور ٹی توئنٹی بھی،تو انہیں آرام نہیں کرناچاہئے یا ان کو دیکھ کر آپ نہیں سوچتے کہ آپ ان کی پیروی کریں۔شاہین کا جواب آئیں بائیں شائیں تھا۔مچل میرے فیورٹ لیں،لیفٹ ہینڈڈ ہیں،فلاں فلاں ہیں تو فلاں فلاں ہیں لیکن کہیں اپنی غلطی یاکمزوری نہیں مانی کہ میں نے آج یہ ٹیسٹ میچ چھوڑ کر پاکستان کے ساتھ ظلم کیا ہے۔