سڈنی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان ابھی بھی جیت سکتا،ہدف کتنا ضروری،عامر جمال نے بتادیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک اور اننگ ایسی کھیلنی کی کوشش کروں گا،68 پر 7 وکٹ گرنے کے باوجود پاکستان ٹیسٹ میچ سے باہر نہیں ہوا۔دنیا میں کسی بھی ٹیم کے ساتھ کسی بھی وقت اس طرح کا دھڑام اٹیک ہوسکتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر پاکستان آسٹریلیا کو 170 یا 180 رنزکا ہدف دیتا ہے تو آسٹریلیا کیلئے جیت مشکل ہوگی۔ہم پرامید ہیں۔کل اسی امید کے ساتھ اتریں گے۔
ان خیالات کااظہار پاکستانی پیسر عامر جمال نے سڈنی ٹیسٹ 2024 کے تیسرے روز کے کھل کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔
عامر جمال پر پاکستانی پیٹرزنے لکیر پھیردی،پاکستان کے 9رنز میں 5 آئوٹ،68پر 7 واپس،ڈرامہ کی تفصیلات
عامر جمال نے اپنی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈبل خوشی تب ہوگی جب پاکستان یہ میچ جیت جائے گا۔
پاکستان کی دوسری اننگز میں آسٹریلوی گیند باز حاوی ہیں، جوش ہیزل ووڈ نے اسٹمپ سے کچھ دیر پہلے ایک اوور میں تین وکٹیں لے کر پاکستان کو 7-68 پر چھوڑ دیا، جس سے مہمانوں کو 82 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ساری امید اب پہلی اننگز کے ہیرو 88 رنز بنانے والے محمد رضوان اور 82 رنز بنانے والے جمال سے ہیں جو کریز پر موجود ہیں۔
عامر جمال کا ایک نہیں کئی ریکارڈز،لیجنڈری کرکٹرزکا خراج تحسین پڑھیں،پیسر آنربورڈکےبعدچاندپر