| | |

عامر جمال پر پاکستانی پیٹرزنے لکیر پھیردی،پاکستان کے 9رنز میں 5 آئوٹ،68پر 7 واپس،ڈرامہ کی تفصیلات

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

عامر جمال پر پاکستانی پیٹرزنے لکیر پھیردی،پاکستان کے 9رنز میں 5 آئوٹ،68پر 7 واپس،ڈرامہ کی تفصیلات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی بیٹرز نے پیسر عامر جمال کی محنت پر پانی پھیردیا۔دوسری اننگ میں آسٹریلیا کے خلاف 7 وکٹیں 68 اسکور پر گنوادیں۔یوں 14 رنزکی برتری لینے والی گرین کیپس 82 کے ٹوٹل پر بھی غیر محفوظ ہوگئی ہے۔پاکستان نے اگر آسٹریلیا کی 5 وکٹیں 10 رنز میں لی تھیں تو کینگروز کھلاڑیوں نے پاکستان کے 5 کھلاڑی 9 رنزکے اندر آئوٹ کرکے کراراجواب دیا ہے،اس میں پیسر ہیزل ووڈ کی ایک اوور میں 3 وکٹیں بھی ہیں۔

عامر جمال کا ایک نہیں کئی ریکارڈز،لیجنڈری کرکٹرزکا خراج تحسین پڑھیں،پیسر آنربورڈکےبعدچاندپر

پاکستان کے بیٹرز عبداللہ شفیق،شان مسعود،بابرا عظم غیر ذمہ دارانہ انداز میں وکٹیں دے گئے اور 28 سال بعد سڈنی میں ٹیسٹ میچ جیتنے کا موقع بظاہر گنوادیا ہے۔مچل سٹارک نے شاندار ان سوئنگر کے ساتھ جواب دیتے ہوئے دوسری اننگز کے پہلے اوور میں عبداللہ شفیق کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔ہیزل ووڈ نے شان مسعود کو اپنے پہلے اوور کی دوسری گیند پر پکڑا، مسعود نے وائیڈ گیند پر اپنا بیٹ لہرایا اور ایلکس کیری کو کنارہ دیا۔ اس نے صرف آٹھ گیندوں کے بعد پاکستان کو 2-1 سے پیچھے چھوڑ دیا۔

عبداللہ شفیق کا گولڈن ڈک،شان بھی پیروی میں صفر پر،بلے کی دشمنی میں قوم لائیو ٹیسٹ دیکھنے سے محروم

صائم ایوب جارحانہ اسکور میں 34 تک پہنچ گئے،  نیتھن لیون کے سامنے پھنس گئے ۔ 21 سالہ بیٹر ریویو ضائع کرنے کے ساتھ باہر گئے۔ ٹریوس ہیڈ نے بابر اعظم (23) کی اہم وکٹ حاصل کی، اس کے بعد ہیزل ووڈ  واپس آئے اور شکیل (2) کو اپنی پہلی گیند پر سلپ میں اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔اس کے بعد ساجد خان نائٹ واچ مین کے طور پر میدان میں آئے، لیکن دو گیندوں کے بعد آف اسٹمپ سے ٹکرا جانے کے باعث وہ صفر پر چلے گئےاور سلمان علی آغا  نہ روک سکے، دو گیندوں کے بعد صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ اس بار سلپ میں ڈیوڈ وارنر کو کیچ دیا۔

پاکستان ایک موقع پر 58 رنز 2 وکٹ تھا۔یکدم 67 رنز 7 وکٹ ہوا۔یوں 9 رنزکے اندر اس نے 5 وکٹیں دے دیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان صرف 29 گیندوں میں 11 رنز پر سات وکٹیں گر گئیں۔

سڈنی ٹیسٹ میں انمول سین،آسٹریلیا10 رنزمیں 5 وکٹ گنواکر آئوٹ،پاکستان کی برتری،بیلز تبدیلی،گنج بوسہ

جس وقت تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا۔پاکستان 68 پر 7 وکٹ دے چکا تھا اور26 اوورز کھیلے تھے۔اس کی برتری 82رنز کی ہوگئی ہے لیکن اس پر پانی پاکستانی بیٹرپھیرچکے ہیں۔محمد رضوان 6 اور عامر جمال صفر پر کھیل رہے ہیں۔ان دونوں نے پہلی اننگ میں 170 اسکور بنائے تھے۔اب ان سے کمزور توقعات ہیں۔

آخری سیشن میں 78 رنزکے عوض ایک پوری ٹیم سے زائد 11 وکٹیں گری ہیں۔ہیزل ووڈ نے 5 اوورز میں 9 رنز دے کر 4 آئوٹ کردیئے ہیں۔

سیادہ رنگ کی بلا آگئی،سمتھ نے میچ رکوادیا،پاکستان نے جال بن کر آئوٹ کیا

اس سے پہلےدن میں پاکستان ٹیم کے 313 رنزکے جواب میں آسٹریلیا 299 پر آئوٹ ہوا۔عامر جمال نے  وکٹیں لیں۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *