ورلڈکپ اختتام پرپاکستان کا سنہرا آغاز،دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکیلئے ہیڈکوچ مقرر،جانیئے اورجاگیئے
لاہور،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ اختتام پرپاکستان کا سنہرا آغاز،دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکیلئے ہیڈکوچ مقرر،جانیئے اورجاگیئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ایک ٹکٹ میں 2 کام کرلئے ہیں۔پاکستان ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اب ہیڈ کوچ بھی ہونگے۔مکی آرتھر اور بریڈ برن پہلے ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈکوچ تھے لیکن پی سی بی نے بدھ کو محمد حفیظ کو پاکستان ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیاہےجو نئے کپتان شان مسعود کے ساتھ ایکشن میں ہونگے۔
پاکستان کیلئے 2 سال قبل آخری میچ کھیلنے والے محمد حفیظ کی عمر 43 سال ہے اور ٹیسٹ کرکٹ چھوڑے ایک طویل عرصہ گزرگیا ہے۔وہ پاکستان کے ٹیسٹ پلیئرزکی کوچنگ آسٹریلیا جیسے ملک میں کریں گے جہاں پاکستان گزشتہ30 سال سے ٹیسٹ میچ ہی نہیں جیت سکا۔کیا یہ لطیفہ ہے یا خواب،جو مرضی سمجھیں۔
اب آسٹریلیا کا دورہ کرنے والا ٹیم کاچیف سلیکٹر وہاب ریاض ہوگا۔اندازا کریں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کیا فیصلے ہیں اور اس پر کیا کہانیاں چل رہی ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر،جنوری میں آسٹریلیا میں 3 ٹیسٹ اور نیوزی لینڈ میں 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔محمد حفیظ دونوںمقامات پر ٹیم دائریکٹر بھی ہونگے اور ہیڈٖ کوچ بھی۔
کیسا ریا ،ورلڈکپ کے اختتام کا شاندار آغاز
کرکٹ سائفر لیک،کرکٹرز کی پی ڈی ایم عیاں،بڑی سازش سے پردہ سرکنے لگا