| | | |

بین سٹوکس آفیشل کپتان،کوچز میں تقسیم،نسیم شاہ کو جلدی

لندن،کرک اگین رپورٹ

بین سٹوکس آفیشل کپتان،کوچز میں تقسیم،نسیم شاہ کو جلدی۔انگلینڈ نے آفیشلی انداز میں اپنے نئے ٹیسٹ کپتان کا انتخاب کرلیا ہے۔ای سی بی نے تصدیق کی ہے کہ نئے کپتان کا انتخاب کرلیا ہے۔آل رائونڈر بین سٹوکس کو کپتان نامزد کردیا ہے۔اسی طرح ٹیسٹ اور محدود اوورز ٹیموں کے ہیڈ کوچز بھی اب الگ الگ ہونگے۔جنوبی افریقا کے سابق کھلاڑی گیری کرسٹن اب انگلش ٹیم کے ٹیسٹ میچز میں ہیڈ کوچ ہونگے۔محدود اوورز کرکٹ کا ہیڈ کوچ دوسرا ہوگا۔

بین سٹوکس کا پہلا امتحان نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ہے۔2 جون سے سیریز کا آغاز لارڈز میں ہوگا۔بین سٹوکس اپنی ٹیم میں سابق ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ بھی رکھیں گے۔فاسٹ بائولرز جمی اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی سلیکشن  دیکھنے لائق ہوگی۔

لارڈز سے آذان،نماز،مزید اہم باتیں ظاہر،اہم ترین رد عمل ساتھ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں مداخلت ہوگئی ہے۔پی سی بی نے بعض پلیئرز کو نکالنے کا اشارہ کیا ہے،کچھ کی کیٹگریز تبدیل ہونگی۔

ادھر انگلینڈ میں موجود ان فٹ پاکستانی کھلاڑی نسیم شاہ نے کرکٹ میں واپسی کے لئے پریکٹس شروع کردی ہے۔کائونٹی کرکٹ میں گزشتہ ہفتہ ان فٹ ہونے کے باعث وہ ایک ماہ کےلئےباہر ہوگئے تھے لیکن اب بظاہر جلدی میں ہیں۔فٹنس بحالی کےلئے نسیم شاہ کوشش میں ہیں۔خیال ہے کہ وہ اندازوں سے قبل واپسی کرلیں گے۔ادھر انگلینڈ میں موجود دیگر پاکستانی کھلاڑی آف دی فیلڈ سرگرمیاں بھی انجوائے کررہے ہیں۔حارث رئوف اور شاہین آفریدی کی تصویر سامنے آئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *