| | | | |

لارڈز سے آذان،نماز،مزید اہم باتیں ظاہر،اہم ترین رد عمل ساتھ

لندن،کرک اگین رپورٹ

ہوم آف کرکٹ میں افطار پارٹی کی تازہ ترین رپورٹنگ پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نےبھی رد عمل دیا ہے۔کہتے ہیں کہ جب ہم تنوع اورشمولیت کی بات کرتے ہیں تو کہنے سے زیادہ پریکٹیکل ہونا ضروری ہے۔ای سی بی نے یہ کرکے دکھادیا۔یہ ایک جامع ماحول بنایا گیا ہے۔

ہوم آف کرکٹ کی افطار پارٹی میں شریک مسلمان کرکٹر سامنے آگئیں،اہم انکشاف

لارڈز سے آذان کی آواز،یہ گریٹ لمحہ تھا۔سابق انگلش کرکٹر عظیم رفیق نے کہا ہے کہ اس میں بہت کچھ خاص ہے،یہ طویل وقت یاد رہے گا۔عظیم رفیق وہی ہیں کہ جنہوں نے یارکشائر کائونٹی کا کرکٹ میں  نسل پرستانہ رویہ کو بے نقاب کیا تھا،اسے انجام تک پہنچایا تھا۔

لارڈز کی افطار پارٹی کو کل ایک ہفتہ مکمل ہوجائے گا،اس کے چرچے جاری ہیں۔پاکستان میں کرک اگین نے گزشتہ جمعرات کو اسے سب سے قبل رپورٹ کیا تھا،آج یہاں مزید تفصیلات اس لئے دینی مقصود ہیں کہ سکائی سپورٹس نے اس پر ایک رپورٹ دی ہے۔عظیم رفیق اسی میں یہ بولتے سنے گئے۔

عظیم رفیق نے مزیدچٹکی کاٹی،کہا ہے کہ بہت اچھے انگلینڈ کرکٹ بورڈ،آپ کا یہ قدم اچھا ہے،وقت لگے گا،اس کی بحالی کا،جس کا کہیں پہلے ذکر ہوچکا۔

ہوم آف کرکٹ میں پہلی افطاری ،بابر اعظم کہاں روانہ

رپورٹ میں دیکھا جاسکتا ہےکہ افطار کے موقع پر آذان مغرب دی گئی،ایک الگ ماحول دکھائی دیا۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ہیڈ ٹام ہوریسن نے بھی خطاب کیا،کہا ہے کہ مقدس ماہ میں رمضان کے روزے کی مناسبت سے مسلمان کمیونٹی کے ساتھ ایسا تعلق جڑنا اعزاز ہے،یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ای سی بی کی آفیسر کیٹ ملر نے کہا ہے کہ یہ کرکٹ کے لئے بھی اچھا ہے۔انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن کہتے ہیں کہ یہاں کھیلنے بھی آتے ہیں لیکن یہاں آج اس موقع کے لئے آنا بہت پیارا لگا۔مسلمانوں کا ہماری سوسائٹی میں اہم رول ہے۔

رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ افطاری کے بعد نماز مغرب  بھی لارڈز میں ادا کی گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *