| | | | |

ہوم آف کرکٹ میں پہلی افطاری ،بابر اعظم کہاں روانہ

لندن،لاہور،کرک اگین رپورٹ

ہوم آف کرکٹ نے نئی تاریخ رقم کردی،ہسٹری میں پہلی بار افطار پارٹی دی،جمعرات کی شب دی جانے والی افطار پارٹی میں مسلمان کھلاڑیوں وآفیشلز کے ساتھ کئی اہم افراد تھے،ان میں موجودہ انگلش کپتان اوئن مورگن بھی شامل تھے۔انہوں نے اسے ایک عظیم موقع قرار دیا ہے۔افطاری کے وقت آذان مغرب دی گئی،ہال میں اونچی آواز سے دی جانے والی آواز کو سب نے بغور سنا۔

عابد علی کی ہارٹ سرجری کے بعد ففٹی کے ساتھ بھرپور واپسی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم روانہ ہورہے ہیں۔وہ سعودی عرب چلے گئے ہیں،جہاں وہ عمرے کی ادائیگی کریں گے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی زیادہ تر تعداد میں انگلینڈ میں کائونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ویسے شاداب خان جیسے کھلاڑی عمرے کی ادائیگی کے لئے پہلے ہی  مقدس سرزمین پر موجود ہیں۔

بابر اعظم عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آئیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ان دنوں آرام ہے۔طویل کرکٹ مصروفیات کے بعد موجودہ وقفہ ملا ہے۔جون میں ویسٹ انڈیز سےہوم میدانوں میں کرکٹ شروع ہوگی۔اس کے بعد اگلے سال پی ایس ایل تک مسلسل مصروفیات ہونگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *