| |

ہوم آف کرکٹ کی افطار پارٹی میں شریک مسلمان کرکٹر سامنے آگئیں،اہم انکشاف

لندن،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

ہوم آف کرکٹ کی افطار پارٹی میں شریک مسلمان کرکٹر سامنے آگئیں،اہم انکشاف۔ہوم آف کرکٹ میں مسلمان برادری کو دی جانے والی تاریخ کی پہلی افطار پارٹی کے حوالہ سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔یہ افطار پارٹی جمعرات کو دی گئی تھی،کرک اگین اس کی ابتدائی رپورٹ دے چکا ہے،اب اسی پارٹی میں شریک سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون کرکٹر جو انگلینڈ کی ویمنز 100 لیگ میں بھی شامل ہیں،ان کے خیالات سامنے آئے ہیں۔

ہوم آف کرکٹ میں پہلی افطاری ،بابر اعظم کہاں روانہ

سکاٹش ویمن کرکٹر ابتاہا مقصود نے بتایا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں شرکت ایک بڑا اعزاز اور خواب تھا،جب ہم لارڈز میں ایک ساتھ ہوئے۔وہ رات نہایت شاندار تھی جو ہم نے گزاری۔ہوم آف کرکٹ میں روزہ کی افطاری ایک بڑا خواب تھا جو پورا ہوگیا۔تمام لوگ بہت شفقت سے پیش آئے۔22 سالہ کرکٹر نے بتایا ہے کہ ایسا اور بھی بہت کچھ اور ہونے والا ہے۔

خاتون کرکٹر کے مطابق ای سی بی یا کرکٹ برادی کا اور پلان بھی ہے،اس افطار پارٹی میں انگلینڈ کے ورلڈ کپ 2019 کے ونر کپتان اوئن مورگن بھی شریک ہوئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *