سڈنی،کرک اگین رپورٹ
سڈنی ایئرپورٹ سے قومی کرکٹرزکی تصاویر وائرل،بابر اعظم اپنی فارم کا پوچھ رہے یا باہرکا راستہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سڈنی ایئرپورٹ سے آک لینڈ پہنچے پاکستان کرکٹ ٹیم کو 18 گھنٹے ہوگئے ہیں لیکن سڈنی ایئرپورٹ سے قومی کھلاڑیوں کی متعدد تصاویر نکلی ہیں جو وائرل ہورہی ہیں۔
ایک تصویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بابر اعظم ایک خاتون سے کچھ پوچھ رہے ہیں اور ہاتھ کی انگلی سے ایسے سمجھ رہے ہیں یا پوچھ رہے ہیں کہ جیسے ایرپورٹ سے باہر نکلنے کا راستہ درکار ہو لیکن سچی بات یہ کہ یہ وقت سڈنی ایئر پورٹ سے باہر نکلنے کا زمینی نہیں فضائی تھا۔ایسے ہی ایک تصویر میں بابر اعظم ایک بیگ اٹھائے آرہے ہیں،سوال ہوا کہ یہ کیا خرید کر جارہے ہیں اور کس کے لئے۔
رضوان کے خلاف بڑی سازش،نائب کپتان مقرر کرکے دو بڑے مقاصد حاصل
اسی طرح دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ فینز نے متعدد تصاویر بنائی۔سیلفیز لی ہیں۔ایسے موقع پر مختلف اور دلچسپ پوز بنائے گئے ہیں۔
ویسے ممکن ہے کہ رضوان اپنی کھوئی محبوبہ نہیں کوچھ اور تلاش کررہے ہوں اور بابر اعظم اپنی کھوئی فارم کے تعاقب میں ہوں۔