سڈنی ۔کرک اگین رپورٹ۔
کرکٹ بریکنگ نیوز۔آسٹریلوی کرکٹ میں سول وار شروع، 8 سال پرانے سکینڈل نے دوستوں کو دشمن بنا دیا۔ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ آسٹریلیا پر ایک اور بم مار دیا جبکہ ازاد حلقوں نے سینڈ پیپر ٹرتھ کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا اس وقت شدید بھونچال کی زد میں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ 8 سال پرانے بال ٹیمپرنگ سکینڈل کو جس طرح انہوں نے دفن کر کے چھپایا تھا، اب وہ جن بوتل سے نہیں بلکہ قبر میں سے مردے کی طرح باہر آ کر پھٹ پڑا ہے۔ اس طوفان نے آسٹریلوی کیمپ کو بری طرح تقسیم کر دیا ہے۔ برسوں پرانی دوستیاں ختم ہو گئی ہیں اور کھلاڑیوں کے درمیان باقاعدہ لڑائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ بات اب میڈیا کے بیانات سے بڑھ کر ایک دوسرے پر سیدھی لفظی گولہ باری تک جا پہنچی ہے۔ یہ آسٹریلوی کرکٹ کے اندر ایک قسم کی سول وار ہے، اور کرکٹ آسٹریلیا نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں یہ بھیانک وقت بھی دیکھنا پڑے گا۔
ماضی کا وہ سیاہ باب اور آج کا طوفان
کھیلوں کی تازہ ترین کرکٹ خبریں اسی معاملے کے گرد گھوم رہی ہیں۔ یاد رہے کہ 2018 کے مشہور زمانہ سینڈ پیپر بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں جنوبی افریقہ میں جو کچھ ہوا، اس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے محض چند گھنٹوں کے اندر اپنی تحقیقات مکمل کر لی تھیں۔ اس وقت کے کپتان اسٹیو اسمتھ، سینئر کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور نوجوان اوپنر کیمرون بینکرافٹ کو مجرم ٹھہراتے ہوئے سخت سزائیں سنائی گئی تھیں، جن پر عملدرآمد بھی پورا ہو گیا تھا۔
اس کے بعد ایک لمبی خاموشی چھا گئی تھی، لیکن گزشتہ دنوں عثمان خواجہ کی کتاب ‘صبر’ نے اس کہانی کو ایک سنسنی خیز موڑ دے دیا۔ عثمان خواجہ نے اپنی کتاب میں یہ تہلکہ خیز اعتراف کیا کہ مجھ سمیت پوری آسٹریلوی کرکٹ ٹیم، کیمپ اور کوچز کو بال ٹیمپرنگ کا پورا علم تھا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ صرف ایک ٹیسٹ میچ تک محدود نہیں تھا، بلکہ اس سے پہلے کے میچ میں بھی یہ سب کچھ کیا گیا تھا۔ کھلاڑیوں کو باقاعدہ اکسایا جاتا تھا کہ وہ بال ٹیمپرنگ کریں اور کوچز یہ سب دیکھ کر ہنستے تھے۔ ایک موقع پر تو بولنگ کے دوران ایک بولر نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ “بس کر دو، گیند کچھ زیادہ ہی سوئنگ ہو رہا ہے۔
پیٹ کمنز کی وضاحت اور وارنر کا جوابی وار
اس معاملے پر سب سے بڑی کرکٹ اپ ڈیٹ گزشتہ روز سامنے آئی جب آسٹریلیا کے موجودہ کپتان پیٹ کمنز، جو خود بھی اس متنازع ٹیسٹ میچ میں نمایاں بولر کے طور پر شامل تھے، میدان میں آئے۔ انہوں نے عثمان خواجہ کے دعوؤں کو یکسر غلط قرار دیتے ہوئے ان کی تحریر کو بکواس کہا۔ پیٹ کمنز پورے 69 منٹ تک پریس کانفرنس میں میڈیا کو یہ یقین دلاتے رہے کہ ایسا کچھ نہیں تھا، معاملہ یوں نہیں بلکہ یوں تھا۔
لیکن کہانی یہاں رکی نہیں۔ کمنز کی پریس کانفرنس کے فوری بعد ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے پہلے ون ڈے میچ میں کمنٹری کے دوران پیٹ کمنز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ وارنر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کمنز کا بیان غلط ہے اور میں اس معاملے پر مکمل طور پر عثمان خواجہ کے ساتھ کھڑا ہوں۔
سچائی کمیشن کا مطالبہ اور وارنر کی انسٹاگرام سٹوری
صورتحال اس قدر بگڑ چکی ہے کہ اب آسٹریلیا کے آزاد حلقے پرزور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ‘سینڈ پیپر ٹرتھ کمیشن’ کے نام سے ایک آزاد تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے تاکہ اس معاملے کی تہہ تک جا کر اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔
دوسری جانب ڈیوڈ وارنر نے 2018 کی کرکٹ آسٹریلیا کی تحقیقات کو مکمل طور پر ناقص اور نامکمل قرار دیتے ہوئے ہفتہ کے روز انسٹاگرام پر ایک ایسی خوفناک سٹوری شیئر کی ہے جس نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ وارنر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے شروع سے ہی یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ کس پر الزام لگانا ہے۔ اپنے مقصد کی تکمیل کے لیے ایک ناقص تفتیش چلائی گئی، اور اب وہ اس جھوٹے بیانیے کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں کہ بولرز کو اس کا کوئی اندازہ نہیں تھا۔ اس سارے معاملے سے بدبو آتی ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ کا یہ اندرونی لاوا اب پھٹ چکا ہے، اور آنے والے دنوں میں مزید بڑے ناموں کے بے نقاب ہونے کا خدشہ ہے۔
ادھر بنگلہ دیش کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی انکشاف ہوا ہے کہ کھلاڑیوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے ایک ڈومسٹک ٹورنامنٹ میں ویزلین کے استعمال سے بال ٹمپرنگ کی ہے۔ بولرز اور کھلاڑی انگلیوں کے درمیان ویزلین لگا کے میدان میں اتے ہیں۔
