آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ
پہلا ٹی 20 آج،جوڑی میں دراڑ کنفرم،رمیز راجہ کی شدید تنقید،ٹائمنگ،موسم،وقت اپ ڈیٹ ساتھ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔کرک اگین ذرائع کے مطابق پاکستان کی اوپنننگ جوڑی توڑدی گئی ہے۔صائم ایوب کے ساتھ محمد رضوان اوپننگ کریں گے۔بابر اعظم کو نمبر3 پر کھلایا جائے گا۔آک لینڈسے یہ خبریں ہیں کہ 5 میچزکی سیریز میں سے 2 میچز میں بابر اور رضوان کو آرام دیا جائے گا۔
ادھر سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے رضوان اور بابر کی اوپننگ جوڑی کو توڑنے کی مخالفت کردی ہے۔پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے نیوزی لینڈ میں پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ اطلاعات ہیں کہ شاہین آفریدی اور محمد رضوان (بالترتیب نئے کپتان اور نائب کپتان) کی نئی حکومت پاکستان کیلئے ایک نیا افتتاحی مجموعہ لارہے ہیں۔
پاکستانی ٹی 20 اوپننگ جوڑی تبدیل ہورہی یا نہیں،کپتان شاہین نے بتادیا
رمیز راجہ نے شدید تنقید کے ساتھ متنبہ کیا کہ یہ پاکستان کرکٹ کا نازک وقت ہے، کوچنگ اسٹاف اور قیادت گروپ سمیت مینجمنٹ میں تبدیلی کے پیش نظایسے حالات میں غیر ضروری تبدیلیاں نہیں کرنی چاہئیں۔ پتہ نہیں یہ بورڈ کب تک رہے گا، اس کے بعد کھلاڑیوں کا کیا ہوگا، یہ انتظام کب تک رہے گا۔ اس ہنگامہ خیز ماحول میں، ہم جتنا کم مداخلت کریں گے، اتنا ہی بہتر ہوگا۔ہم نے ان دونوں کو اٹھایا۔ اگر آپ 128-130 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 40-45 کی اوسط رکھتے ہیں اور آپ شروعات فراہم کر رہے ہیں اور بڑے کھیلوں میں اس کا مقابلہ کر رہے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ چیزوں کو تبدیل کرنے سے بہت کچھ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ٹی20 ورلڈکپ تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
شاہین نے فخرزمان کو غلط ثابت کردیا،بابراور رضوان کو باہر بٹھانابہترہوگا،تجویزبھی دے ڈالی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ آج جمعہ 12 جنوری صبح 11 بجے شروع ہوگا۔موسم کلیئر ہوگا۔ٹاس جیتے والی ٹیم فیلڈنگ کو ترجیح دے گی۔200 سے زائد رنز بن سکتے ہیں،اس کے باوجود بعد والی ٹیم بناسکتی ہے۔