| | | |

شاہین نے فخرزمان کو غلط ثابت کردیا،بابراور رضوان کو باہر بٹھانابہترہوگا،تجویزبھی دے ڈالی

آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ

شاہین نے فخرزمان کو غلط ثابت کردیا،بابراور رضوان کو باہر بٹھانابہترہوگا،تجویزبھی دے ڈالی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی نے فخرزمان کو غلط ثابت کردیا ہے۔اس بات کا انکشاف پاکستانی لیفٹ ہینڈ بلے باز نے نیوزی لینڈ میں کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز سیریز کا آغاز کرنے جارہی ہے اور اس سے قبل آج آک لینڈ میں تجبرہ کار بیٹر فخرزمان نے پریس کانفرنس کی ہے۔

لیفٹ ہینڈ بیٹر کہتے ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی نے مجھے اس وقت غلط ثابت کیا ہے،جب میں لاہور قلندرز میں ان کے ساتھ تھا اور انہیں اچانک پاکستان سپرلیگ میں کپتانی مل گئی۔میرا خیال یہ تھا کہ یہ غلط فیصلہ ہے اور بہتر نہیں ہوگا لیکن جوں جوں لیگ آگے بڑھی،اس نے لاہورقلندرز کو جتوایا اور ساتھ میں اس کی کپتانی میں نکھار بھی آیا ہے۔میں نے اپنے آپ کو کہا کہ میں نے غلط سوچا تھا۔

فخرزمان کہتے ہیں کہ میری دعا ہے کہ اب وہ پاکستان کیلئے بھی بہتر کپتان ثابت ہو اور ایسے ہی پاکستان بھی جیتے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ میں پھر ٹریننگ سیشن،حفیظ اور اجمل سب کچھ منتقل کرنے میں مگن

فخرزمان نے کہا ہے کہ میری اوپننگ میں اگر جگہ نہیں بنتی تووہ مجھے کہیں بھی کھلاسکتے ہیں،اس میں قربانی والی کوئی بات نہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ مجھے کہیں بھی کھلائیں گے تو تیار ہوں،ہزاروں پلیئرز لائن میں ہیں۔بابر اور رضوان جیسے کھلاڑی موجود ہیں تو مجھے کوئی ایشو نہیں ہے۔میں پاکستان کیلئے نمبر 6 یا نمبر 7 پر کھیل سکتا ہوں۔

فخرزمان کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام دیاجاسکتا ہے،ان کا آرام کرنا اور نئے پلیئرز کا کھلانا بہتر اقدام ہوگا،اس لئے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آرہا ہے اور اس سے پہلے 15 سے 20 کھلاڑیوں کو آزمایا جائے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی 20 میچ کل آک لینڈ میں ہوگا۔

پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ 2024 کا شیڈول،ٹائمنگ،باہمی ریکارڈ،نئے کپتان کا پہلا امتحان

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *