احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
سٹرائیک ریٹ،ویرات کوہلی نے بھی بابر اعظم والا جواب دے دیا۔یوں کرکٹ کے 2 ممتاز ستاروں نے تجزیہ نگاروں اور تنقید نگاروں کو برملا جواب دیا ہے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم بھی یہ بات نہیں مانتے کہ ان کو سٹرائیک ریٹ کا کوئی ایشو ہے اور ٹی 20 میں ان پر تنقید غلط ہے اور ان کی بیٹنگ پوزیشن اوپننگ ہی ہے۔اب ویرات کوہلی نے بھی کچھ ایسا ہی کہا ہے۔
ویرات کوہلی کو آج موقع ملا۔آئی پی ایل 2024 کے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے گجرات ٹائنٹنز کے خلاف 201 رنز کا ہدف 16 اوور ہی میں مکمل کرلیا۔اس کا سہرا جہاں ول جیکس کی 41 بالز پر سنچری کو جاتا ہے،وہاں ویرات کوہلی کے44 بالز پر 70 رنز کی اننگز کو بھی ہے۔دونوں ناقابل شکست لوٹے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاکستان کے 15 کھلاڑی سلیکٹ ،3 اضافی پلیئرز بھی طے
کوہلی نے میچ کے بعد کہا ہے کہ وہ تمام لوگ جو اسٹرائیک ریٹ کے بارے میں بات کرتے ہیں اور میں اچھی طرح سے اسپن نہیں کھیل رہا ہوں وہ لوگ ہیں جو اس چیز کے بارے میں بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن میرے لیے جیتنے کے بارے میں ہے۔کوہلی نے کہامجھے اس بات کا یقین نہیں ہے کہ کیا آپ خود اس حالت میں کس باکس سے بیٹھ کر کھیل کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ وہی چیز ہے جو وہاں ہے۔کوہلی نے کہا میرے لیے صرف اپنا کام ہے۔ لوگ کھیل کے بارے میں اپنے خیالات اور مفروضوں کے بارے میں بات کر سکتے ہیں، لیکن جنہوں نے اس دن کھیلا ہے وہ جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ہم کرکٹرز کی بھی عزت نفس ہے اور ہم اس کے لئے کھیلتے ہیں۔
لوگوں کو خوش کرنے کی مجھے ضرورت نہیں،بولنے والوں کیلئے دعاکریں،بابر اعظم نے ہاتھ جھاڑ دیئے