| | | | | | |

لوگوں کو خوش کرنے کی مجھے ضرورت نہیں،بولنے والوں کیلئے دعاکریں،بابر اعظم نے ہاتھ جھاڑ دیئے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

لوگوں کو خوش کرنے کی مجھے ضرورت نہیں،بولنے والوں کیلئے دعاکریں،بابر اعظم نے ہاتھ جھاڑ دیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ہم مکمل اچھا نہیں کھیل سکے۔بیٹنگ اور بائولنگ کے ساتھ فیلڈنگ کے شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔ہم چونکہ تجربات کررہے تھے ،اہم بات یہ تھی کہ جو ہم چاہ رہے ہیں،وہ لے سکے یا نہیں۔ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ابھی ڈور اوپن ہے۔کوئی بھی سلیکٹ ہوجائے گا۔اپنے اوپر تنقید کی پرواہ نہیں۔کسی کوخوش کرنے کیلئے نہیں آتا۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہر کوئی خوش ہو نہیں سکتا۔میں کسی کو خوش کرنے کیلئے یہ سب نہیں کرتا۔مجھے لوگوں کو خوش کرنے کی ضرورت نہیں ہے،اگر ہم تجرباتی ٹیم بنارہے ہیں تو مجھے اندر رہ کر دیکھنا ہوگا،میں بطور کپتان باہر نہیں بیٹھ سکتا۔یہ چیزیں بھی بڑی چل رہی ہیں کہ روٹیشن کیوں ہورہی ہے،کیسی ہورہی ہے۔،کسی حال میں کوئی بندا خوش نہیں ہے،دعاکیا کریں۔

سیریز نہیں جیتی لیکن ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے کیا حاصل کرلیا،بابر اعظم سے جان لیں

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ میچ میں شاداب سے پورے اوورز نہیں کروائے۔اس میچ میں شاداب کے اوورز روک لئے۔محمد عامر پر میرا اعتماد ہے،وہ بڑا تجربہ کار ہے۔آخری میچ میں وہ اچھا نہیں کھیل سکے۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کہتے ہیں کہ صائم ایوب میں ٹیلنٹ بہت ہے،اس کی جب ایک اننگ لگ جائے گی،وہ ٹھیک ہوجائے گا۔اوپننگ پیئر کی تبدیلی ہوسکتی ہے۔کوئی چیز حتمی نہیں ہے۔

ہفتہ 27 اپریل 2024 کو پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ویں ٹی 20 میچ میں  9 رنزکی جیت کے ساتھ 5 میچزکی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *