ممبئی،کرک اگین رپورٹ
میں اکیلی کافی ہوں،ثانیہ مرزا کے چونکادینے والے تازہ ترین انکشافات۔شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی چونکادینے والی داکومینٹری اور فلم نما انٹریو 9 مئی کو آرہی ہے۔اس میں انہوں نے اپنے کیریئر ،زندگی،شادی،علیحدگی پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جب جب میں نے کوئی کام کرنا چاہاتو ہر ایک نے کہا یہ کیسے ہوگا تو میرا جواب تھا کہ
میں اکیلی کافی ہوں۔
ٹینس شروع کی تو کہا گیا کہ کیسے جیتوگی،میں نے کہا کہ اکیلے کافی ہوں۔جب ومبلڈن ٹائٹل جیتا تو سب کے سر جھکے اور میرا سر بلند ہوا۔
ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ جب شادی کی تو سب نے سوالات کئے اور جب میں ماں بنی تو پھر کہا گیا کہ یہ کیسے ہوگاتو میں نے اس کے بعد 80 میچز کھیل کربتایا کہ میں اکیلی کافی ہوں۔اس کے بعد ٹینس چھوڑی تو لائف میں بھی دھچکا لگا(مراد شعیب ملک سے طلاق تھی)۔میں نے تب بھی کہا کہ میں اکیلی کافی ہوں۔
میری کہانی،میرے اکیلے ہونے کی کہانی دیکھیں،بہت جلد۔