کرک اگین رپورٹ
کرکٹ رائونڈ اپ،عمران خان،چیمپئنز ٹرافی،روہت شرماکی مشروط آمادگی سمیت اہم خبریں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرک اگین رائونڈپ میں اہم خبر یہ ہے کہ کرکٹ کے سابق کپتان عمران خان پاکستان کے یوم آزادی کے ماہ میں آزاد ہورہے ہیں۔یہ نیوز اسلام آباد سے کرک اگین کے قریبی ذرائع نے بتائی ہے اور ساتھ ہیامید ظاہر کی ہے کہ عدالتی امور بنا کسی دبائو کے مکمل ہونگے۔
بھارتی پیسر محمد شامی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور جلد ہی کرکٹ میدانو ں میں ہونگے۔وہ گزشتہ سال ورلڈکپ کے فائنل کے بعد سے باہر ہیں۔
بھارتی کپتان روہت شرما چیمپئنز ٹرافی پر اپنی حکومت کے ساتھ ہوگئے۔کہتے ہیں کہ اجازت ملی تو پاکستان ضرور جائیں گے۔اجازت نہ ملی تو پاکستان کا سفر ممکن نہیں ہوسکے گا،جہاں تک ذاتی خواہش کا تعلق ہے تو ہر ایونٹ کھیلنے کا دل کرتا ہے۔
ویرات کوہلی اور گوٹم گھمبیر کے اختلافات بھارتی ڈریسنگ روم میں پرابلم بن سکتے ہیں،خیال ہے کہ کوہلی وقت سے قبل ریٹائرمنٹ پر مجبور ہوسکتے ہیں۔
سری لنکا کے دشمانتا چمیرا بھارت کے خلاف آنے والی ہوم سیریز سے انجری کے سبب باہر ہوگئے ہیں۔
سری لنکا کے لیجنڈری کرکٹر اینجلیو میتھیوز کو اگلے ٹی 20 ورلڈکپ سلیکشن سے باہر ابھی سے کردیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے برعکس افغانستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کی منظوری دی ہے اور یہ میچ بھارت میں ستمبر میں ہوگا جو افغانستان کا ہوم ٹیسٹ کہلائے گا۔