ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ
ایشز میں عبرتناک شکست کے بعد انگلش یلیئرز کی ساری رات شراب نوشی،آسٹریلین بھی ساتھ ۔شور شرابہ پر ہوٹل میں پولیس طلب،کھلاڑیوں کو زبردستی کمروں میں بھیجا گیا۔واقعہ کے 24 گھنٹے بعد ویڈیو آنے پر انگلش بورڈ نے تحقیقات کا اعلان کردیا۔
ہوبارٹ میں انگلش ٹیم میچ کے تیسرے روز ہی ہارگئی تھی۔رات کو کرائون پلازا ہوٹل میں انگلش کپتان جوئے روٹ،آخری ٹیسٹ سے باہر ہونے والے جمی اینڈرسن 3 آسٹریلین پلیئرز کے ساتھ شراب نوشی کرتے رہے۔اس دوران شور بھی کیا گیا۔ہوٹل میں موجود دیگر مہمانوں نے پولیس کو فون کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس آفیسر نے کرکٹرز سے کہا کہ تم اوور لوڈ ہوچکے ہو۔تم کو واپس اپنے کمروں میں جانا چاہیے۔اس کے بعد انہیں عزت کے ساتھ کمروں میں منتقل کیا گیا ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں نصب کلاک صبح 6 بجے کا وقت بتارہا تھا۔اس کا مطلب ہے کہ ساری رات شراب نوشی کی گئی ۔
آسٹریلیا کے 3 کھلاڑی نیتھن لائن،ایلکس کیری اور ٹریوس ہیڈ بھی اس ہلے گلے میں شامل تھے۔انگلینڈ کے اسسٹنٹ کوچ گراہم تھارپ بھی یہ سب کر رہے تھے۔
واقعہ پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔یہ سب ہوٹل کے چوتھے فلور کے بار کے آئوٹ سائیڈ ایریا میں ہوا۔
ہوٹل سٹاف اور 4 پولیس أفیسرز نے ایشز پارٹی کے ڈرنک 5 افراد کو اٹینڈ کیا۔اس موقع پر گراہم تھارپ کو غصہ میں کہتے دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ میں ان لمحات کی ویڈیو بنانا چاہتا ہوں جو وکلا کے کام آئے گی ۔
ایشز میں 4 میچز کی عبرتناک شکست کے بعد انگلینڈ بورڈ پہلے ہی دباؤ میں ہے۔اوپر سے اس حرکت کے بعد حالات اور خراب ہوگئے ہیں۔