ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔سابق کرکٹر عامر سہیل نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں استعمال ہونے والی پچ کو صرف سپنرزکی ماننے سے انکار کیا ہے ۔
عامر نے کہا ہے کہ اس میں پیسرز کیلئے بھی بہت کچھ موجود ہے۔ڈیوڈ گاور سابق انگلش کپتان اور مبصر نے اس سے اتفاق کیا اور یاد دلایا کہ پہلے ٹیسٹ کے آخری روز انگلش پیسرز نے پاکستانی بیٹرز کو تیز بالز کیں۔عامر جمال کے ہیلمٹ اور بازو پر بالز لگی تھیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پچ پر پہلے ہی روز گہرے کریکس ہیں،اس سے پیسرز کے منہ میں جہاں پانی آرہا ہے،وہاں اسپنرز کیلئے بھی مدد ملے گی۔
ملتان میں دوسرا ٹیسٹ،خوف،امید کے سائے تلے ٹاس ہوگیا
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی روایت برقرار رہی،تاریخ کے 8 ویں ٹیسٹ میں مسلسل ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کررہی ہے۔