ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز دوسرے سیشن میں انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگ میں 366 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی ہے۔نعمان علی 32 ، زاہد محمود 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن کے دوسرے سیشن میں 3۔123 اوورز میں ٹیم پاکستان 366 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ نے پہلے سیشن میں 99 سکور کے بدلے 3 وکٹیں حاصل کیں، کھانے کے وقفے کے بعد پہلی گیند پر عامر جمال برائیڈن کارس کی گیند پر بولڈ ہوگئے، وہ 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگ میں 4 چوکے شامل تھےنعمان علی شاندار 32 رنزبناکر گئے۔پاکستان کی آخری 4 وکٹوں نے 102 رنزکا اضافہ کیا۔
پاکستان نے انگلینڈ کے اندازے پھر غلط ثابت کردیئے،لنچ تک حیران کن پرفارمنس
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میںمحمد رضوان 41 کے انفرادی سکور برائیڈن کارس کی گیند پر وکٹ کیپر جیمی سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 97 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے اپنی باری مکمل کی۔ساتویں وکٹ کی شراکت میں 38 رنز بنے، سلمان علی آغا53 گنیدوں 31 رنز بناکرگئے ۔ساجد خان بھی زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکے ۔ محض 2 کے انفرادی رنز پر جیک لیچ کا شکار بن گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس جیک لیچ نے نے 38.3 اوورز میں 114 رنز دے کر 3 وکٹیں لیںبریڈن کارس 3 اور میتھیو پوٹس نے 2 وکٹیں لیں۔