ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی۔ناٹ اے پرابلم کہنے والے بین سٹوکس پہلی بار مشکل میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ ٹیم گزشتہ بدھ کو ریکارڈز پر ریکارڈز بنارہی تھی لیکن آج بدھ کا روز اس کیلئے بھیانک ثابت ہوا،جب دن کے اختتامی لمحات میں اس نے ایک ساتھ 4 وکٹیں 14 رنزکے اندر کے 24 بالز پر اور ان میں سے 3 وکٹیں صرف ایک رن کے عوض لٹادیں۔پاکستانی اسپنرز بالخصوص ساجد خان نے تباہی مچادی۔پاکستان 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز کے دوسرے روز کے اختتام تک ڈرائیونگ پوزیشن پر آگیا ہے اسے 127 رنزکی سبقت حاصل ہے اور انگلینڈ کے 239 تک 6 آئوٹ کرچکا ہے۔ انگلینڈ سے مسلسل 5 ویں شکست سے بچنے،ہوم گرائونڈ پر 2 سالوں میں 11 ٹیسٹ میچزکے بعد پہلی فتح کیلئے پرامید ہوا ہے۔
بدھ کو ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے پہلے روز کے کھیل 259 رنز 6 وکٹ سے اننگ کی شروعات کیں تو تجربہ کار بیٹرمحمد رضوان 4 رنزکے اضافہ کے ساتھ 41 کے انفرادی سکور برائیڈن کارس کی گیند پر وکٹ کیپر جیمی سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 97 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے اپنی باری مکمل کی۔ساتویں وکٹ کی شراکت میں 38 رنز بنے، سلمان علی آغا53 گنیدوں پر31 رنز بناکر ‘کاٹ بی ہائنڈ’ ہوگئے اور میتھیو پوٹس کا شکار بنے، ان کی اننگ میں 5 چوکے شامل تھے۔ نئے آنے والے کھلاڑی ساجد خان بھی زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکے اور محض 2 کے انفرادی رنز پر جیک لیچ کا شکار بن گئے، ان کا کیچ جوئے روٹ نے تھاما۔پاکستان کی 8 وکٹیں 308 پر گرچکی تھیں۔یہاں عامر جمال اور نعمان علی نے پاکستان کو ٹیل اینڈرز پر جاکر کمال ریسکیو کیا اور کھانے کے وقفہ تک اسکور 358 تک لے گئے۔پاکستان نے پہلے سیشن میں 3 وکٹ کھوکر 99 رنزکا اضافہ کیا تھا۔
یہ کیا ہورہا ہے،غصہ میں ساجد خان اور فین ایک پیج پر،اظہار وائرل
لنچ کے بعد جمال اور نعمان کی شراکت بناکسی اضافہ کے 49 رنزکے ساتھ ٹوٹ گئی،جب کھانے کے وقفے کے بعد پہلی گیند پر عامر جمال برائیڈن کارس کی گیند پر بولڈ ہوگئے، وہ 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگ میں 4 چوکے شامل تھے۔نعمان علی نے کچھ مزاحمت کرتے ہوئے 5 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔وہ آئوٹ ہونے والے آخری بیٹر تھے۔پاکستان کی اننگ دوسرے دن کے دوسرے سیشن میں 3۔123 اوورز میں ٹیم پاکستان 366 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے نے 4، برائیڈن کارس3 ،میتھیو پوٹس نے 2 ،شعیب بشیر نے 1وکٹ حاصل کی۔جیک لیچ نے 4 وکٹ کیلئے 38.3 اوورز کئے اور 114 رنز دیئے۔انگلینڈ کا آغاز اچھا تھا ،چائے کے وقفہ تک اس نے 17 اوورز میں ایک وکٹ پر 88 رنزبنائے تھے۔
دوبار ریویو نے بچایا،ایک بار امپائر نے بچایا،کرولی تیسری بار پکڑے گئے
دوسرے روز کا تیسرا سیشن انگلینڈ کیلئے ابتدا میں بہت اچھا رہا،جب ایک موقع پر اس کا اسکور 41.2 اوورز میں صرف 2 وکٹ پر 211 ہوچکا تھا۔زیک کرولی 27 اور اولی پوپ 29 کرگئے تھے لیکن جوئے روٹ اور اوپنر بین ڈیکٹ وکٹ پر موجود تھے،ڈیکٹ سنچری بھی مکمل کرچکے تھے۔اس کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو سپنرز کے جال میں جکڑ لیا، ساجد خان کے 4 شکارتھے۔
بین ڈیکیٹ 114، زیک کرالی 27، اولی پاپ 29 ، جوئے روٹ 34 رنز بنا کر نمایاں بلے باز، کپتان بین سٹوکس 1 رن بنا سکے۔
پاکستان انگلینڈ کی جرسیوں کا تبادلہ ہوگیا،پرفارمنس کا تبادلہ بھی ہوگا یا نہیں
پاکستان کو پہلی کامیابی 73 رنز کی پارٹنرشپ کے بعد ملی، زیک کرالی 27 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے اپنا کیچ محمد رضوان کو تھما بیٹھے، ان کی اننگ میں 3 چوکے شامل تھے۔ دوسری کامیابی اولی پوپ کی صورت میں ملی جب سپن بائولر ساجد خان نے اولی پوپ کو بولڈ آؤٹ کردیا، وہ 29 کرگئے۔ بین ڈیکٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئر کی چوتھی اور پاکستان کے خلاف دوسری سنچری مکمل کی، وکٹ کے چاروں طرف بہترین شاٹس کھیلتے ہوئے پاکستانی بائولرز کی خوب درگت بنائی، ان کی سنچری میں 15 چوکے شامل تھے۔تیسری وکٹ کی شراکت میں 86 رنزبنے، ملتان میں پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری کے ساتھ اپنے ملک کیلئے ریکارڈ ٹیسٹ رنز بننے،متعدد ریکارڈز توڑنے والے جوئے روٹ اس بار بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور 34 رنز بنانے کے بعد ساجد خان کی گیند پر ‘اِن سائڈ ایج’ بولڈ ہوگئے۔ 13 رنز کے اضافے کے بعد چوتھی وکٹ بھی ساجد خان کے حصے میں آئی۔ جب بین ڈیکیٹ 114 کے انفرادی سکور پر سلمان علی آغا کو کیچ پکڑوا بیٹھے، ان کی اننگ میں 16 چوکے شامل تھے۔گزشتہ ٹیسٹ میں ریکارڈ ٹرپل سنچری کرنے والے ہیری بروک بھی ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے، انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 9 رنز بنائے۔9 ہفتوں بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنے والے انگلش کپتان بین سٹوکس بھی 1 رن کے ساتھ نعمان علی گیند پر عبدااللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔انگلینڈ نے دن کا اختتام 6 وکٹ پر 239 رنزکے ساتھ کیا۔اننگ کے 53 اوورز ہوگئے تھے۔پاکستان کے اسکور 366 رنز کو پورا کرنے لکیلئے اسے مزید 127 رنز درکار ہیں۔پاکستان کی جانب سے ساجد خاننے 19 اوورز میں 86 رنز دے کر 4، نعمان علی نے 75 رنز دے کر 2 وکٹ حاصل کیں۔
پاکستان نے انگلینڈ کے اندازے پھر غلط ثابت کردیئے،لنچ تک حیران کن پرفارمنس