کرک اگین رپورٹ۔ہمسایہ ملک بھارت سے بابر اعظم کیلئے پہلا بڑا مشورہ آگیا،اہم بات،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ وریندر سہواگ نے بابر اعظم کو بڑا مشورہ دے دیا،ہمسایہ ملک بھارت سے بابر اعظم کیلئے پہلا پیغام آیا ہے۔اس کا سہرا شعیب اختر کو جاتا ہے،جنہوں نے سہواگ کو اپنے یوٹیوب چینل پر لیا۔
وریندر سہواگ نے کہا ہے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی ایک دوسرے کو بیک نہیں کررہے تھے،اس لئے ہاررہے لیکن اب انگلینڈ کو ہرادیا ہے،دیکھیں کب تک ایسے چلتا ہے۔بھارت نیوزی لینڈ کے خلاف 46 پر آئوٹ ہوا لیکن مجھے امید ہے کہ کم بیک کرے گا۔
بابر اعظم کے بارے میں سابق بھارتی کرکٹر اور 2004 میں ملتان میں پاکستان انڈیا ٹیسٹ میں سنچری کرنے والے سہواگ نے کہا ہے کہ میری اپنی تیکنیک اتنی اچھی نہیں تھی تو اس پر کیا بات کروں لیکن جب رنز نہ آرہے ہوں تو دماغ پر بوجھ ہوتاہے،شاٹ سلیکشن خراب ہوتی ہے۔ایک وقت ایک بندا کپتان ہو،اب نہ ہو،پھر ایک وقت زیادہ امیدیں رکھی جارہی ہوں،پھر اس قابل نہ سمجھے جائیں تو میرے خیال میں ذہنی پر زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔تیکنیکی متاثر نہیں ہوئے۔ان کو دماغی طور پر زیادہ مضبوط ہونا پڑے گا۔
محمد عامر بابر اعظم کی حمایت میں آگئے،شاندار پیغام
امید ہے کہ بابر اعظم جلد کم بیک کریں گے۔بہتر ہوکر آئیں گے۔میں بھی ایک بار ڈراپ ہوا تھا۔کبھی کبھی بڑے پلیئرز کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔نصیحت کروں گا کہ ابھی کچھ وقت کیلئے کرکٹ سے دور رہیں۔فٹنس پر ٹائم دیں۔پریکٹس کریں۔فیملی کو وقت دیں۔